بہنوں کے بیگ اٹھانے والا 9 سالہ مشعل الشہرانی سوشل میڈیا پر ہیرو کیسے بنا؟

سعودی عرب میں ایک بچے کی تصویر سوشل میڈٰیا پر شیئر کی جا رہی ہے۔ اس تصویر میں 9 سالہ مشعل الشہرانی کو اسکول سے واپسی پر اپنی دو بہنوں کے اسکول بیگ اٹھائے دھوپ میں چلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس تصویر نے سعودی شہریوں کی توجہ حاصل کی اور اسے بے حد پسند کرتے ہوئے مشعل الشہرانی کو’مردانہ شان‘ والا بچہ قرار دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے 9 سالہ بچے مشعل الشہرانی سے رابطہ کیا۔ وہ خمیس مشیط کے ابن نفیس ایلیمنٹری اسکول میں پڑھتا ہے۔ وہ اس وقت سوشل میڈیا پر ایک ہیرو بن چکا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے اس نے کہا کہ ’میں ہمیشہ اپنے گھر والوں کی مدد کرنا چاہتا ہوں، خاص طور پر اپنی بہنوں سارہ اور نورا کو اسکول سے واپسی پر ان کے بیگ اٹھانے میں ان کی مدد کرتا ہوں۔ اس نے کہا کہ جب بیگ اٹھائے میری تصویر لی گئی تو اس وقت گرمی بہت زیادہ تھی۔ سخت گرمی اور ہجوم میں بہنوں سے بیگ لے لیے، اس دوران کسی فوٹو گرافر نے میری تصویر لی اور سوشل میڈیا پر ڈال دی۔

مشعل الشہرانی کی بہنوں کے ہمراہ فوٹو

درایں اثنا خمیس مشیط کے گورنر اور عسیر میں محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر دونوں نے بچے کے اس عمل کی تعریف کی۔ انہوں نے کا کہ مشعل الشہرانی نے جو کیا وہ اس کی اچھی تعلیم و تربیت کی عکاسی کرتا ہے۔

عسیر ایجوکیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد بن خضران العمری نے سعودی میڈیا کو بتایا کہ ایک خوبصورت پوزیشن اور ایک زیادہ خوبصورت کیپچر، جس میں بڑے معنی ہیں، ہر کوئی اسے بنانے میں شراکت دار ہے، گھر، اسکول اور کمیونٹی۔ یہ کوئی عجیب بات نہیں ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ ۔ ابراہیم الحسین