ایس بی آئی کی تمام شاخیں ہفتہ 30مارچ کوکھلی رہیں گی

ناندیڑ:26 مارچ(ورق تازہ نیوز)ضلع کلکٹر ارون ڈونگرے نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا(ایس بی آئی) کو ہدایت دی ہے کہ ناندیڑضلع میں بنک کی تمام شاخوں کو 30 مارچ بروز ہفتہ کی شب د س بجے تک کھلا رکھا جائے گاتاکہ سرکاری کاروبار کیاجاسکے ۔ واضح ہو کہ مارچ کامہینہ ہونے سے سرکاری دفاتر اپنے اقتصادی کاروبار کومارچ کی 31 تاریخ کومکمل کرتے ہیں ۔

Leave a comment