انڈین قونصلیٹ جنرل آفس جدہ میں پرواسی بھارتیہ دیوس سمینار

جدہ (عارف قریشی) : 9 جنوری کو انڈین قونصلیٹ جنرل آفس جدہ میں ڈپٹی قونصل جنرل صابر یومکھائی بام نے پرواسی بھارتیہ دیوس سمینار کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی ایک عظیم شخصیت کے مالک تھے ان کی خدمات قابل تقلید ہیں۔ انہوں نے ہمارے ملک کو آزادی دلوانے میں اہم رول ادا کیا۔ ان کی تقریر کے بعد سامعین کو بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا موقع دیا گیا۔ عارف قریشی نے اور دوسرے این آر آئیز نے مل کر این آر آئیز مسائل پر تقریر کی اور خاص طور سے این آر آئیز کے بچوں کی تعلیم کی طرف توجہ دلوائی۔ این آر آئیز کے مسائل میں ان کی واپسی کا بھی ذکر کیا گیا کہ کس طرح ان این آر آئیز کی واپسی عمل میں لائی جائے گی جن کے پاس واپسی کے اخراجات نہیں ہیں۔ کوئز کا مقابلہ منعقد ہوا اور جیتنے والے حضرات کو انعامات دیئے گئے۔ شکریہ پر سمینار کا اختتام عمل میں آیا۔

Leave a comment