جلگاؤں کارپویشن کی آمدنی میں اضافہ اور صفائ پرخصوصی توجہ دی جائیں گی ۔نۓ کمیشنر ڈاکٹر اودے ٹیکالے انھوں نے چارج سمبھالا

جلگاؤں( سعیدپٹیل کےذریعے )کارپوریشن کی آمدنی معقول ہوں گی تب ہی ترقی کےکاموں کوکرنا آسان ہوگا۔صرف سرکار کے فنڈ پرمنحصر نہ رہتےہوۓ کارپوریشن کی آمدنی میں اضافہ کرنےکے لۓ بقایات کی اصولی اسی طرح صاف صفائ کا نظم اچھی طرح سےکرنےکاعزم کرتےہوۓ جلگاؤں کارپویشن کے نۓ کمیشنرڈاکٹر اودے ٹیکالے انھوں نے اپناچارج سنبھالتے ہوےکہا۔

 

انھوں نےمزیدکہاکہ شہر کچرا مکت کرنےکا ان کاارادہ ہے۔کیونکہ شہرصاف ستھرا رہےگاتو صحت بھی تندرست رہیں گی ۔کارپویشن کے ٣٦ ِویں کمیشنر کےطور پر موصف نے تبادلہ کۓگۓ ہم منصب چندرکانت ڈانگے ان سے اپنا چارج حاصل کیا۔موسم گرما کی آمدہوچکی ہے۔شہرکو پینےکے پانی کی ضرورت پوری کرنےوالے دھرن میں پانی کاذخیرےکا جایزہ لیاجاۓ گا۔آئیندہ دنوں میں پانی کامسلہ پیدا نہ ہو اس کی فکر کی جائیں گی۔اور منصوبہ عمل میں لایاجاۓگا۔اسی طرح پارلیمانی انتخابات کی وجہ سے ضابطہ اخلاق کانفاذ ہوچکاہے۔موصوف کی ملازمت سبکدوشی کی جانب رواں ہے۔آئیندہ سال جنوری میں موصوف سبکدوش ہوجائیں گے۔اس لۓ انھیں جلگاؤں واسیوں کےساتھ آئیندہ دس مہینے ہی ملیں گے۔اسی دوران پارلیمانی چناؤ اور پھر اسمبلی چناؤ کےلۓ ڈھائ ۔ڈھائ مہینے کی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کےہوں گے۔اس لۓ انھیں کارپویشن کے حوالے سے کام کرنےکےلۓ صرف پانچ مہینے ہی مل سکیں گے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading