نئی دہلی:19فروری ( ایجنسیز)جواہر لال نہرو یونیورسٹی کی ریسرچ اسکالر شہلا راشد کے خلاف دہرادون پولیس نے پیر کو ایف آئی آر درج کی ہے۔ شہلا پر الزام ہے کہ پلوامہ حملے کے بعد انہوں نے ٹویٹر کے ذریعے افواہ اور خوف پھیلانے کی کوشش کی۔پلوامہ حملے کے بعد ملک کے الگ۔الگ حصوں میں کشمیری طلبہ پر حملوں کی خبروں کے درمیان شہلا نے ٹویٹ کیا تھا ’15 سے 20 کشمیری طالبات دہرادون کے ہاسٹل میں پھنسی ہوئی ہیں۔ ہاسٹل کے باہر مشتعل ہجوم بھیڑ کھڑا ہے جو کہ طالبات کو کالج سے نکالنے کی مانگ کر رہا ہے’۔حالانکہ، اتراکھنڈ پولیس نے اتوار کو صفائی دی کہ کشمیری طلبہ ہاسٹل میں نہیں پھنسے ہیں۔ پولیس نے امن بھنگ کرنے کے الزام میں شہلا راش کے خلاف ایف آئی آر درج کر لیا ہے۔