طویل عرصہ بعد یوسف پٹھان کی کرکٹ میدان پر ہوئی واپسی

بڑودہ کرکٹ ایسوسی ایشن نے وجے ہزارے ٹرافی کیلئے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 19 ستمبر سے شروع ہورہا ہے۔ اس ٹورنامنٹ کے ساتھ ہی یوسف پٹھان طویل عرصہ کے بعد کرکٹ میدان پر واپسی کرنے جارہے ہیں ۔ یوسف کے علاوہ بڑودہ ٹیم میں کنال پانڈیا کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔ جبکہ آل راونڈر دیپک ہڈا کو ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے ۔

گزشتہ سال بڑودہ ٹیم نے گروپ اسٹیج پر 6 میں سے پانچ میچ جیتے تھے اور کوارٹر فائنل میں پہنچے تھے ۔ لیکن بدقسمتی سے انہیں کوارٹر فائنل میں مہاراشٹر کے خلاف تین وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ باہر ہوگئے تھے ۔

Leave a comment