لوک سبھا انتخابات 2019ءکےلئے بی جے پی کا ٹی ۔20فارمولہ

0 1

نئی دہلی ۔ 16ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی ٹی ۔20فارمولہ 2019ءکے عام انتخابات میں کامیابی کو یقینی بنانے کےلئے استعمال کرے گی ۔ بی جے پی ایک سینئر قائد نے کہا کہ ٹی ۔20 کی موجودگی میں ہر کارکن کےلئے کم از کم 20مکانات کا دورہ لازمی کردیا گیا ہے اور انہیں نریندر مودی زیر قیادت حکومت کے کارناموں سے عوام کو واقف کروانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ پارٹی نے ایک اور میعاد کےلئے کامیابی حاصل کرنا اپنا مقصد قرار دیا ہے ۔اس نے کارکنوں کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ حکومت کے کارنامے ہر مکان تک اور ہر بی سی نوجوان تک پہنچائیں ۔ نوجوانوں کو چاہیئے کہ ہر مرکز رائے دہی کو نریندر مودی کو کامیاب بنانے کے مرکز میں تبدیل کردیں ۔ بی جے پی نے اپنے ارکان پارلیمنٹ ‘ ارکان اسمبلی ‘ مجالس مقامی کے نمائندوں اوربوتھ کی سطح کے کارکنوں کو ہدایات دی کہ وہ اپنے متعلقہ علاقوں میں حکومت کی اسکیموں سے عوام کوواقف کروانے کی مہم کا آغاز کریں ۔ ان کا شعور بیدار کریں اور انہیں واقف کروائیں کہ مودی حکومت نے ان کےلئے کیا کیا کارنامے انجام دیئے ہیں ۔ پارٹی کارکنوں سے اپنے علاقہ کے ہر دیہات کا دورہ کرنے اور کم از کم 20مکانوں پر ارکان خاندان کے ساتھ چائے پینے کی ہدایت دی ہے ۔ بی جے پی قائد نے کہا کہ یہ اقدام عوام کے ساتھ راست بات چیت اور چائے پینے کا ہے ۔ پارٹی جارحانہ انداز میں عام انتخابات سے پہلے اپنی مہم چلائے گی‘ اسے انفارمیشن آف ٹکنالوجی استعمال کرتے ہوئے رائے دہندوں سے ربط پیدا کرنا ہوگا ۔ ٹکنالوجی پر مبنی انتخابی مہم بی جے پی کے امکانات کو عروج پر پہنچا دے گی ۔ ایک تھری ڈی ریالی منعقد کی گئی تھی جس سے وزیراعظم مودی نے خطاب کیا تھا اور تھری ڈی پر انہیں پیش کیا گیا تھا ۔ یہ ٹکنالوجی استعمال کرتے ہوئے مودی نے بی جے پی کے وزارت عظمی کے عہدہ کا خود کو مستحق قرار دے لیا ہے اور انہیں امید ہے کہ ان کی پارٹی انہیں ہی اپنا امیدوار مقرر کرے گی ۔ اس ٹکنالوجی کے ذریعہ وہ کئی مقامات پر بیک وقت عوام سے خطاب کرسکیں گے ۔ 2014ءکے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر پارٹی نے چائے پر چرچہ مہم شروع کردی ہے ‘ اسے استعمال کرتے ہوئے مودی نے خود کو عام آدمی سے جوڑ لیا ہے اور ان کے ساتھ کئی مسائل پر تبادلہ خیال کررہے ہیں ۔ پارٹی کا مقصد اس مہم کے ذریعہ وسیع تر سطح پر انتخابات کےلئے سرپرستوں کا حصول ہے ۔ پارٹی اس مہم کو وسیع تر سطح پر چلانا چاہتی ہے ۔ بوتھ سطح کی حکمت عملی کے تحت کارکنوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو نریندر مودی حکومت کے کارناموں سے واقف کروائیں ۔ پارٹی ذرائع کے بموجب ایک نیا آلہ پارٹی کارکنوں کو دیا جائے گا اور ان سے خواہش کی جائے گی کہ نریندر مودی حکومت کی تائید میں زیادہ سے میادہ لوگوں کو تیار کریں ۔