لکھیم پور کھیری: 03 جون. کچھ شرپسند عناصر کے ذریعہ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے مورتی پر کالا کپڑا لپیٹنے کے واقعہ کے بعد اترپردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری میں کانگریس کارکنوں نے پارک کے باہر پیر کے دن احتجاج کیا۔اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے آنجہانی اندا گاندھی کے مورتی کے چہرے پر لپٹے ہوئے کالے کپڑے کو ہٹایا۔ حادثے کی اطلاع اس وقت ملی جب پیر کی صبح مقامی افراد گولا علاقے میں موجود اندرا پارک میں چہل قدمی کرنے گئے۔آنجہانی اندرا گاندھی کی مورتی پر کالاکپڑا لپیٹے جانے کی خبر پھیلتے ہی مقامی افراد اور کانگریس کارکنوں نے پولیس اور مقامی انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاج کیا۔ پولیس نے قصواروں کے خلاف کاروائی کرنے کی یقین دہانی دلائی ہے۔وہیں اس پورے معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے اترپردیش کانگریس کمیٹی کے ترجمان انشو اوستھی نے کہا’’ ملک کی سابق وزیر اعظم جنہوں نے ملک کے لئے کافی کام کیا ہے اور اپنی جان کی قربانی بھی دی۔آنجہانی اندرا گاندھی جنہیں سابق وزیرا عظم اٹل بہاری واجپئی نے دیوی درگا کا ’اوتار‘ قرار دیا تھا۔ ا ب ایسے عظیم شخصیت کو بھی بی جے پی کے لوگ اپنا ہدف بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ کافی مایوس کن ہے کہ الیکشن جیتنے کے بعد بھی بی جے پی کے لوگ اپنے سینئر لیڈروں کے خلاف سطحی حرکتیں کررہے ہیں۔ہم اس معاملے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔