ممبئی:(ایجنسیز)کنٹروورسی کوئین راکھی ساونت ایک مرتبہ پھر تنازعہ میں ہیں۔ در اصل انہوں نے سوشل میڈیا انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں وہ پاکتسانی جھنڈا اپنے سینے سے لگائے نظر آرہی ہیں۔ اس تصویر کے ساتھ انہوں نے بتایاکہ وپ اپنے ہندستان سے پیار کرتی ہیں۔ یہ لک انہوں نے فلم ‘دھارا370’ میں اپنے کردار کیلئے لیا ہے۔ اس فلم کیلئے ہی راکھی ساونت پاکستانی جھنڈے کو سینے سے لگائے نظر آرہی ہیں۔اب راکھی نے تو صفائی دے دی لیکن ٹرولرس ہیں کہ مانتے نہیں۔ جیسے ہی تصویر انٹرنیٹ پر آئی کمینٹ کا سیلاب آگیا۔ ایک یوزر نے لکھا، ” آپ پاکستان کی شہرت کیلئے صحیح ہیں,مس راکھی ‘ پاکستانی’ ساونت’۔وہیں ‘زہریلی گرل’ نام کی ایک انسٹاگرام یوزر نے لکھا، پیسے کی خاطر دشمن ملک کا جھنڈا سینے سے لگا لیں گی؟ غدار عورت’۔