اورنگ آباد:18ستمبر(نامہ نگار)اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے جواں سال کارپوریٹر جناب سیدعبدالمتین کی ایک مقدمہ سے بری ہونے کے بعد جیل سے رہائی عمل میں آنے کے بعد آج 18 ستمبرکو اورنگ آباد میں سید متین کے مکان پہنچ کر سماج وادی پارٹی کے ریاستی کارگزار صدر جناب سید معین نے ملاقات کی ۔اس موقع پرسید متین نے کہاکہ سماج وادی پارٹی کے قائد جناب ابوعاصم اعظمی اور جناب سید معین کی کوششوں سے ہی انکی رہائی ممکن ہوئی ہے اسلئے وہ ان دونوں قائدین کاتہہ دل سے شکرگزار ہیں ۔اس موقع پرسید متین اورانکے اہل خانہ کی جانب سے سید معین صاحب کی گلپوشی کرکے اظہارتشکر کیاگیا ۔