بنگلور:10اکتوبر ۔(ایجنسیز)بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی جو بھی کرتی ہیں اس میں کچھ نہ کچھ تنازع ضرور کھڑا ہوجاتا ہے۔ کبھی ان کے بولڈ سین پر اعتراض ظاہر کیا جاتا ہے تو کبھی وہ اپنی بایو پک کی وجہ سے نشانے پر آتی ہیں لیکن اس بار وہ اپمی آنے والی ایک پیریڈ فلم کی وجہ سے کچھ لوگوں کا غصہ جھیل رہی ہیں۔در اصل سنی لیونی ” ویرما دیوی” نام سے آنے والی فلم سے ساوتھ انڈین فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے والی ہیں۔
اس فلم میں وہ ویرما دیوی کے کردار میں نظر آئیں گی۔ اب ان کا یہ کردار اداکرنا پرو۔ کنڑ گروپ کرناٹک رکشنا ویدکے کو بالکل پسند نہیں آ رہا ہے۔اس تنظیم کا کہنا ہے کہ وہ کسی ایڈلٹ فلموں کی اداکارہ کو تاریخی کردار نہیں کرنے دیں گے۔ اب سنی فلم میں سنی لیونی کی کاسٹنگ کی مخلافت کو لیکر ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ پیر کو اس معاملے میں بنگلورو میں پوسٹر جلاکر مخالفت کی گئی۔تنظیم کا مطالبہ ہے کہ فلم سے سنی لیونی کو ہٹا لیا جائے اگر سنی کو فلم سے نہیں ہٹایا گیا تو انہوں نے فلم روکنے کی دھمکی دی ہے۔بتادیں کی یہ وہی تنظیم ہے جس نے پہلے بنگلورو میں سنی لیونی کے پروگرام کی مخالفت کی تھی۔ نیو ایئر کے وقت ہونے والے اس پروگرام کی مخالفت کرتے ہوئے تنظیم نے دھمکی دی تھی کہ اگر پروگرام رد نہیں کیا گیا تو اجتماعی خودکشی کی جائے گی۔