رائے پور:2مئی ( ایجنسیز)چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور میں ایک مرتبہ پھر سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش ہوا ہے۔ راجدھانی میں سپا سینٹر کے نام پر سیکس ریکیٹ چلایا جارہا تھا ، جس کا پولیس نے پردہ فاش کیا۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ سپا سینٹر کی آڑ میں جسم فروشی کا دھندہ چلایا جارہا ہے۔ پولیس نے پانچ لڑکیوں سمیت سپا سینٹر کے منیجر اور آپریٹر کو حراست میں لیا ہے۔ سول لائن پولیس فی الحال آگے کی کارروائی کررہی ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق راجدھانی رائے پور کے پنڈری علاقہ میں مشہور سپا سینٹر میں سیکس ریکیٹ کی اطلاع پولیس کو ملی تھی۔ کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے سپا سینٹر پر چھاپہ مارا۔ کارروائی میں پولیس نے پانچ لڑکیوں کو حراست میں لیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ پولیس نے جائے واقعہ سے قابل اعتراض اشیا بھی برآمد کی ہیں۔ سبھی کے خلاف سول لائن پولیس پیٹا ایکٹ کے تحت کارروائی کررہی ہے۔ فی الحال پولیس ملزمین سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔