سعودی عرب: ہزاروں بھارتی طلبا کی زندگی اندھیرے میں؟

سعودی عرب کے مشہور شہر جدہ میں واقع انڈین انٹرنیشنل اسکول کے بچوں کی نیند اس وقت حرام ہوگئی، جب سعودی عدالت کی طرف سے اسکول کو  دو دن کے اندر بند کرنے کی ہدایت ملی۔ حکومت کی جانب سے اچانک دی گئی نوٹس سے انتظامیہ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انتظامیہ اپنے طور پر حکومت سے مدد کی اپیل کر رہی ہے مگر اس میں اب تک کوئی کامیابی نہی ملی ہے۔اس اسکول میں ان دنوں بچوں کا امتحان چل رہا ہے اور اس میں اس طرح کاسرکاری فرمان آنا واقعی میں پریشانی کا سبب بن سکتا ہے۔اس اسکول کی بنیاد 1969 میں سعودی میں مقیم ہندوستانی شہری رفیع الدین ایس فضلو  نے کی تھی۔اس تاریخی اسکول کے عمارت کی بنیاد کی پہلی اینٹ اندرا گاندھی نے رکھی تھی۔عالمی ذیا بیطس دن کے موقع پر یہاں کے بچوں نے سب سے بڑا انسانی موساک بنایا تھا جو کہ گنیز عالمی ریکارڈ میں درج کی گئی ہے۔ بچوں سمیت انتظامیہ نے بھی ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج سے مدد کی اپیل کی ہے۔انظامیہ کو امید ہے کہ سشما سوراج اس معاملے میں ضرور انکی مدد کریںگے۔
Leave a comment