18اکتوبر سے سانگڑے سلطان مشکل آسان ؒ کے عرس کا آغاز

ناندیڑ:15اکتوبر(راست) قندہار شریف میںحضرت سید شاہ شیخ علی سانگڑے سلطان مشکل آسان ؒ قادری رفاعی قدس سرہ العزیز کا582 واں عرس شریف 18اکتوبر 2018ءبروزجمعرات( م 8صفرالمظفر 1440ھ) سے شروع ہورہا ہے ۔18اکتوبر کوجلوس صندل شریف ‘بعد نماز عصر نکلے گا۔ بعد نماز عشاءبمقام درگاہ شریف ضیائے ملت حضرت علامہ مفتی سیدضیاءالدین نقشبندی مدظلہ العالی ( شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ حیدرآباد) کاخصوصی خطاب عام ہوگا ۔ 19اکتوبر بروز جمعہ بعد نمازفجرختم قرآن شریف و فاتحہ اورتقسیم تبرک ہوگا ۔بعد نماز مغرب چراغاں ہوگا ۔ بروز ہفتہ 20اکتوبر کو بعد نماز عصر حضرت سید شاہ عظیم الدین ؒ العمروف شاہ دھڑک ؒ اور حضرت سیدشاہ معین الدین ؒ المعروف شاہ کڑک ؒ (فرزندان مشکل آسان ؒ) کاصندل شریف مزار مبارک پرچڑھایاجائے گا۔ا س طرح کی اطلاع حضرت سیدشاہ انواراللہ حسینی رفاعی القادری ‘ سجادہ نشین ومتولی درگاہ حضر ت سانگڑے سلطان مشکل آسانؒ نے دی ہے ۔

Leave a comment