رام مندر کی تعمیر کے لیے پارلیمنٹ میں خصوصی قانون بنایا جائے: بھاگوت

ناگپور:18اکتوبر (ایجنسیز) آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے ناگپور میں وجے دشمی کے موقع پر ایک متنازع بیان دیا جس میں انہوں نے نریندر مودی حکومت سے کہا کہ وہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لیے خصوصی قانون بنائے۔بھاگوت نے کہا کہ مندر کو پہلے ہی بنا دیا جانا چاہئے تھا اس لیے عدالت کو اس کی تعمیر کے لیے جلد ہی فیصلہ کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ آج عوام سوال کر رہے ہیں کہ مندر کیوں نہیں بنایا گیا ہے باجود اس کے کہ ان کی حکومت اقتدار میں ہے۔بھاگوت نے کہا کہ مندر اب تک بن جانا چاہئے تھا لیکن سیاسی پارٹیاں صرف اس معاملے پر سیاست کر رہی ہیں۔رام ہمارے بھگوان ہیں اور ان کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بھگوان رام گورو پروش ہیں اور بابر دشمن تھے جس کی وجہ سے سب کو مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے زہرافشانی کرتے ہوئے کہا کہ بابر نے رام مندر کو منہدم کیا۔

Show Comments (1)