ناندیڑمیں 25ستمبرکو رافیل گھوٹالے کے خلاف مہامورچہ

ناندیڑ۔24ستمبر(نامہ نگار) : فرانس کی کمپنی سے جنگی جہاز رافیل کی خریدی کے معاملہ میں ۱۴ ہزار کروڑ روپیئے کا گھوٹالہ پیش آیا ہے جس میں مودی حکومت ملوث ہے۔ اس گھوٹالے کے خلاف ناندیڑ شہر میں 25ستمبر کو ایک مہامورچے کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس طرح کی اطلاع کانگریس کے شہر صدر و ایم ایل سی امر ناتھ راجورکر اور ضلع صدر گوئند ناگیلی کر نے دی ہے۔ رافیل گھوٹالے کے خلاف نکالے جارہے اس مہا مورچے کا آغاز صبح ۰۱ بجے آئی ٹی آئی چوک سے ہوگا۔ اس مورچے کی قیادت مہاراشٹر کے جوائنٹ انچارج آشیش دوا‘ سمپت کمار‘ پی آر پی کے صدر جوگیندر کباڑے اور کانگریس کے مقامی ارکانِ اسمبلی کریں گے۔ بی جے پی حکومت نے جنگی جہاز رافیل کی خریدی میں 41 ہزار کروڑ روپیئے کا گھوٹالہ کیا ہے جس کے کئی ثبوت اب سامنے آچکے ہیں۔ ملک میں پیٹرولیم اشیاءکی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوچکا ہے‘ مہنگائی پر قابو پانے میں حکومت ناکام ثابت ہوچکی ہے‘ کسانوں کی خود کشی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے‘ اقلیتوں اور دلتوں پر مظالم بڑھ چکے ہیں‘ تعلیمی معاملات میں حکومت کی مداخلت ہورہی ہے‘ خواتین پر مظالم بڑھ چکے ہیں‘ مختلف محاذ پر حکومت ناکام ثابت ہوچکی ہے۔ ان تمام باتوں کو لے کر کانگریس پارٹی کی جانب سے ےہ مہا مورچہ نکالا جارہا ہے۔ آئی ٹی آئی سے نکل کر ےہ مورچہ ضلع کلکٹر آفس پہنچے گا اور وہاں پر کانگریسی قائدین کا وفد ضلع کلکٹر سے ملاقات کرکے انہیں میمورنڈم پیش کرئے گا۔ اس مہا مورچے میں کثیر تعداد میں شرکت کرنے کی اپیل رکن اسمبلی ڈی پی ساونت‘ وسنت چوہان‘ امیتا چوہان‘ سابقہ ایم ایل اے بیٹ موگرے کر‘ جوڑگاﺅنکر‘ انتاپورکر‘ بھوسی کر‘ روہی داس چوہان‘ کانگریس کے سینئر لیڈر بی آر کدم‘ گنپت راﺅ تڑکے‘ نامدیو راﺅ کیشوے‘ میئر بلدیہ شیلا بھورے‘ ڈپٹی میئر ونئے پاٹل‘ چیئر مین شمیم عبداللہ‘ ہاﺅس لیڈر وریندر سنگھ گاڑی والے‘ ضلع پریشد صدر شانتا بائی جوڑگاﺅنکر‘ سابق میئر عبدالستار‘ سابق چیئر مین مسعود احمد خان‘ یوتھ کانگریس کے ضلع صدر پپو کونڈیکر‘ شہر صدر وٹھل پاﺅڑے‘ عبدالغفار‘ مہیلا ضلع صدر کویتا کڑسکر‘ شہر صدر پشپا شرما‘ این ایس یو آئی صدر شنکر شندے‘ کی جانب سے کی گئی ہے۔ اس طرح کی پریس نوٹ کانگریس کے ترجمان سنتوش پانڈاگڑئے اور منتجب الدین کی جانب سے جاری کی گئی۔

Leave a comment