NCP Urdu News 8 Sep 22

شندے سرکار صرف اعلان کرنے والی سرکار ہے: مہیش تپاسے

بی ایم سی کارپوریشن کے پیشِ نظربی جے پی جان بوجھ کرفرقہ وارانہ کشیدگی پیداکرنا چاہتی ہے

یعقوب میمن کی لاش کو بی جے پی حکومت نے اہلِ خانہ کے حوالے کیوں کیا؟

ممبئی:شندے حکومت نے مہاراشٹر کو ’خودکشی سے پاک‘ قراردینے کا اعلان کیا لیکن جس دن اس نے یہ اعلان کیا اسی دن ایک کسان نے اسمبلی کے احاطے میں خود سوزی کرلی۔ شدید بارش سے متاثر ہونے والے کسانوں کے لیے مدد کا اعلان کیا گیا لیکن وہ مدد کسانوں کو ہنوز نہیں ملی۔ مہاوکاس اگھاڑی نے مطالبہ کیا کہ شدید بارش کے علاقوں میں گیلی قحط سالی کا اعلان کیا جائے لیکن اس مطالبے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ ریاست کی شندے حکومت صرف اعلان کرنے والی حکومت ہے اور اپنے اعلانات پر نہ وہ عمل کرتی ہے اورنہ ہی اس کے اندر عمل کرنے کی صلاحیت ہے۔ ریاست کی شندے حکومت پر یہ سخت تنقید آج یہاں این سی پی کے ریاستی چیف ترجمان مہیش تپاسے نے کیا ہے۔

پارٹی کے ریاستی دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے تپاسے نے مزید کہا کہ ریاست میں عوام کے اہم اور بنیادی مسائل سے توجہ ہٹاٹے کی کوشش کی جارہی ہے۔ حکومت میں وزرا ء کی قلت، نگراں وزیروں کی نامزدگی نیز کابینہ کی توسیع میں تعطل جیسے مسائل سے ریاست کے عوام کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔تپاسے نے کہاکہ این سی پی ای ڈی اور مودی حکومت کے خلاف مسلسل احتجاج کر رہی ہے۔ اگست کے مہینے میں بے روزگاری کی شرح 8.3 فیصد تک پہنچ گئی لیکن مودی حکومت مہنگائی اور بے روزگاری پر بات تک کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ بے روزگاری اور مہنگائی اس حد تک پہنچ گئی ہے کہ مودی حکومت اس کو حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔ مہا وکاس اگھاڑی حکومت میں وزیر خزانہ اجیت پوار اس بات کا خاص خیال رکھتے تھے کہ ریاست کی مالی حالت خراب نہ ہو، اسی لیے وہ مالیاتی خسارے کو 3 فیصد سے نیچے رکھنے میں کامیاب رہے۔اس لیے کیگ کی رپورٹ میں ان کے کاموں کی تحسین کی گئی ہے۔

تپاسے نے کہا کہ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کو سامنے رکھتے ہوئے بی جے پی جان بوجھ کر فرقہ وارانہ منافرت پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ یعقوب میمن کو 30 جولائی 2015 کو ناگپور میں پھانسی دی گئی، اس وقت حکومت کس کی تھی؟ یعقوب میمن کی لاش بی جے پی حکومت نے ہی لواحقین کے حوالے کی تھی۔بی جے پی جھوٹے الزامات لگا کر مہا وکاس اگھاڑی کی اتحادی جماعتوں کو بدنام کرنے کی سیاسی سازش کر رہی ہے۔ بی جے پی یعقوب میمن کیس میں ادھو ٹھاکرے اور محترم شرد پوار کے نام کا استعمال کر رہی ہے۔یہ صرف فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کے تحت ہورہا ہے اوربی جے پی ایم ایل اے رام کدم نے جان بوجھ کر پرانی تصویر ٹویٹ کی ہے۔

اس پریس کانفرنس میں پارٹی کے خزانچی ہیمنت ٹکلے، ریاستی جنرل سکریٹری شیواجی راؤ گرجے، ریاستی ترجمان سنجے تٹکرے، کلائیڈ کراسٹو اور مہیش چوہان موجودتھے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading