برطانیہ کی مہارانی ایلزبتھ کی طبیعت ان دنوں ٹھیک نہیں چل رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان کی طبیعت ناساز ہے اور اس کو لے کر پورا ملک فکرمند ہے۔ بکنگھم پیلس کا کہنا ہے کہ مہارانی ڈاکٹروں کی دیکھ ریکھ میں ہیں، کیونکہ ڈاکٹر ان کی صحت کو لے کر کافی فکر مند ہیں۔ برطانیہ کی نومنتخب وزیر اعظم لز ٹرس نے بھی اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ سبھی مہارانی کی خراب طبیعت کو لے کر فکر مند ہیں۔