’ستیہ‘ کے خلاف ’ستّا‘ کی لڑائی کے لیے راشٹروادی تیار
این سی پی کے لیے ماحول بہت عمدہ ہے: جینت پاٹل
کئی منحرف ایم ایل اے ہمارے رابطے میں ہیں، پوارصاحب فیصلہ کریں گے کہ انہیں واپس لینا ہے یا نہیں
شرد پوار نے سات پارلیمانی حلقوں کا جائزہ لیا
ممبئی:راشٹروادی کانگریس پارٹی کے قومی صدر شردپوار اورریاستی صدر جینت پاٹل کی موجودگی میں آج کولہاپور، ہات کنگلے، راویر، بارامتی، شیرور، ستارا وماڈھا پارلیمانی حلقوں کا جائزہ لیا گیا۔ یہ اطلاع پارٹی کے چیف ترجمان مہیش تپاسے نے دی ہے۔
اس جائزہ میٹنگ میں شرکاء نے اس یقین کا اظہار کیا کہ یہ بات سامنے آئی کہ راشٹروادی وشیوسینا کے کچھ لوگو بھلے ہی موجودہ حکومت میں شامل ہوئے ہیں لیکن رائے دہندگان کی وابستگی مہاوکاس اگھاڑی کے ساتھ ہے۔ اسی کے ساتھ یہ بات بھی پیش کی گئی کہ مہاراشٹر کے لوگ بڑھتی ہوئی بے روزگاری، ٹھیکہ پر مبنی سرکاری ملازمتیں، سرکاری اسکولوں کے بارے میں پالیسی، مہنگائی وغیرہ جیسے مسئال کی وجہ سے موجودہ حکومت سے ناراض ہیں۔
عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے جناب شردپوار نے موجودہ حکومت کی ناکامی کا ذکر کیا اور یہ بھی کہاکہ پارٹی کے تمام کارکنوں کو اس حکومت کی ناکامی کو عوام کے سامنے مضبوطی کے ساتھ پیش کرنا چاہئے۔مسٹر شردپوا رنے عہدیداروں سے کہا کہ ایم وی اے میں سیٹوں کی الاٹمنٹ جلد ہی کی جائے گی اور عہدیداروں کو چاہئے کہ وہ مہا وکاس اگھاڑی کے امیدواروں کو منتخب کرانے کے لئے سخت محنت کریں۔اس موقع پر پارٹی کے تمام عہدیداروں نے متفقہ طور پر یہ اعلان کیا کہ پارٹی جسے امیدوار بنائے گی، اس کی کامیابی کے لیے ہم متحدہ طور پر پوری طاقت سے کام کریں گے۔
اس موقع پر این سی پی کے ریاستی صدر جینت پاٹل نے کہا کہ پارٹی کے لیے ماحول بہت عمدہ ہے۔ تمام حلقوں کے کارکنان کی جانب سے مختلف نام تجویز کیے جا رہے ہیں۔ بہت سے لوگ دلچسپی رکھتے ہیں۔ ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا تاہم اس حوالے سے بات چیت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔جینت پاٹل نے مزید کہا کہ این سی پی چھوڑنے والے کئی ایم ایل اے ہمارے رابطے میں ہیں، وہ واپس آنا چاہتے ہیں، لیکن انہیں دوبارہ واپس لینا ہے یانہیں اس کا حتمی فیصلہ شرد پوار صاحب کریں گے۔ جینت پاٹل نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اجیت پوار گروپ میں پارٹی اور نشان کو لے کر کنفیوژن ہے۔پاٹل نے کہا کہ ہم مہاوکاس اگھاڑی کے طور پر الیکشن لڑیں گے۔ کئی پارٹیاں مہاوکاس اگھاڑی میں شامل ہونا چاہتی ہیں۔ ہم سب مل کر بات کریں گے اور سیٹوں کی الاٹمنٹ پر فیصلہ لیں گے۔
شرد پوار کی صدارت میں ہوئی اس میٹنگ میں این سی پی کی قومی ورکنگ صدر ایم پی سپریہ سولے، ایم پی سرینواس پاٹل، ریاستی صدر ایم ایل اے جینت پاٹل، قومی جنرل سکریٹری ایم ایل اے جتیندر اوہاڈ، سابق وزیر ایم ایل اے انیل دیشمکھ، سابق وزیر ایم ایل اے ایکناتھ کھڑسے، ایم ایل اے بالاصاحب پاٹل، ایم ایل اے اشوک پوار، سابق ایم ایل اے خزانچی ہیمنت ٹکلے، پارٹی کے قومی سکریٹری نسیم صدیقی، ریاستی جنرل سکریٹری بسوراج پاٹل ناگرالکر، ریاستی جنرل سکریٹری ادیتی نلاوڈے،شعبہ خواتین کی ریاستی صدر ایڈووکیٹ روہنی کھڑسے، یوتھ ونگ کے ریاستی صدر محبوب شیخ، پارٹی یوتھ (خواتین)ریاستی صدر سکشنا سلگر، اقلیتی ڈویژن کے ریاستی صدر جاوید حبیب، او بی سی سیل کے ریاستی صدر راج راجا پورکر، چیف ترجمان مہیش تپاسے، ترجمان ودھیا تائی چوہان، مکرند کلکرنی، ڈیجیٹل میڈیا ریسرچ اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ریاستی سربراہ نیرج مہانکل ودیگر معززین اور عہدیدار بھی موجود تھے۔