خالصتان نے فلسطینیوں کی امداد کیلئے 21 ہزار ڈالر مالیت کا سامان روانہ کردیا

لندن: اسرائیل کے غزہ پر مسلسل حملوں کے بعد دنیا بھر سے تنظیموں اور ریاستی سطح پر فلسطینی بھائیوں کے لیے امداد روانہ کی جا رہی ہے۔ اسی دوران بھارت سے آزادی کی خواہاں سکھوں کی تنظیم خالصتان کی جانب سے بھی فلسطینیوں کی مدد کے لیے 21 ہزار ڈالر مالیت کا سامان روانہ کردیا گیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے گرونانک گردوارے کی جانب سے سکھ فار جسٹس نے اسرائیلی بمباری سے تباہ حال فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان اقوام متحدہ کے ادارے کے حوالے کردیا۔

سکھ فار جسٹس نے رواں ماہ کی 21 تاریخ کو کینیڈا ٹو فلسطین، شٹ ڈاؤن انڈین ٹیرر ہاؤسز منانے کا اعلان بھی کیا۔واضح رہے کہ یہ امدادی سامان 21 ہزار ڈالر کی مالیت کا ہے جسے امداد کے طور پر سکھ کمیونٹی نے شہید ہردیپ سنگھ نجار کے نام پر جمع کیا جو بھارت علیحدگی کی تنظیم خالصتان کے سرگرم رہنما تھے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading