NCP Urdu News 16 April 24

کورونا کے بحران کے دوران یہ اننت گیتے کہاں تھے؟ سنیل تٹکرے کا سوال

مانگاؤں کھرولی میں مہایوتی کےکارکنان کے جلسۂ عام کا انعقاد

مانگاؤں: مایوسی میں آدمی کی زبان سے کس طرح افسردگی کے الفاظ نکلتے ہیں؟ اس کا مظاہرہ آج کل اننت گیتے کی باتوں سے ہو رہا ہے۔ کرونا بحران کے دوران یہ اننت گیتے کہاں تھے؟ مشکلات کے وقت آدمی کو حساس ہونا پڑتا ہے۔ انسانیت کی نگاہ سے ہر ایک جانب دیکھنا پڑتا ہے جو شاید اننت گیتے بھول گئے ہیں۔ یہ باتیں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر و رائے گڑھ لوک سبھا حلقے سے مہایوتی کے امیدوار سنیل تٹکرے نے کہی ہیں۔

مانگاؤں کے کھرولی میں مہایوتی کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سنیل تٹکرے نے کہا کہ اگرچہ میں پیدائشی طور پر گولی برادری سے تعلق رکھتا ہوں لیکن مجھے فخر ہے کہ میرا تعلق کنبی بھائیوں سے ہے۔ سنیل تٹکرے نے وعدہ کیا کہ جب تک اس تعلقہ سمیت ان تمام گاؤں میں جہاں ٹیلی فون کا مسئلہ درپیش ہے، اگلے چھ مہینوں میں ایم پی فنڈ سے 4 جی نیٹ ورک قائم کرنے تک میں نہیں رکوں گا۔

سنیل تٹکرے نے کہا کہ اس علاقے کئے نوجوانوں کو زراعت کی جانب متوجہ ہونا چاہیے۔ اس گاؤں میں تربوز کی کاشتکاری بڑے پیمانے پر کی جاتی ہے، آنے والے دنوں میں اس کے فروغ و ترقی پر یقناً کام کیا جائے گا۔ انہوں نے چیلنج کیا کہ میں اپنے حلقہ کے تمام گاؤں کے نام بتا سکتا ہوں جبکہ اننت گیتے تعلقہ کے بھی گاؤں کے نام نہیں بتا سکتے۔ سنیل تاٹکرے نے اصرار کیا کہ مانگاؤں تعلقہ میں کنبی برادری کے لیے ایک عمارت بنانے کی کوشش میں ان کا حصہ ہے۔

اس جلسے میں این سی پی کے ریاستی صدر اور رائے گڑھ لوک سبھا حلقہ کے امیدوار ایم پی سنیل تٹکرے، شیوسینا ایم ایل اے بھرت گوگاؤلے، شیو سینا کے ضلع سربراہ پرمود گھوسالکر، این سی پی کی ترجمان سائلی دلوی کے ساتھ تعلقہ صدر، تعلقہ سربراہان اور مہایوتی کے عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔