نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے مرحوم قومی صدر اجیت دادا پوار کی استھیوں کا مذہبی رسومات کے ساتھ وسرجن

ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے مرحوم قومی صدر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار کی استھیوں کا ممبئی ڈویژنل نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی جانب سے آج مذہبی رسومات کے ساتھ والکیشور کے بانگنگا تالاب میں وسرجن کیا گیا۔ ہندو مذہبی روایات کے مطابق استھی وسرجن کی یہ رسم پوری عقیدت اور وقار کے ساتھ ادا کی گئی۔ اس موقع پر پارٹی عہدیداران اور کارکنان نے ’اجیت دادا امر رہیں‘ کے نعرے لگاتے ہوئے اپنے محبوب لیڈر کو آخری خراجِ عقیدت پیش کیا۔ فضا سوگوار تھی اور کارکنان کی بڑی تعداد جذبات پر قابو پاتے نظر آئی۔

استھی وسرجن کی اس تقریب میں نیشنلسٹ کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر نواب ملک، ورکنگ صدر شیواجی راؤ نلاوڑے، ورکنگ صدر سدھارتھ کامبلے، ایم ایل اے ثنا ملک شیخ، سابق ایم ایل اے ذیشان صدیقی، ریاستی جنرل سیکریٹری سنتوش دھووالی، ریاستی جنرل سیکریٹری سنجے تٹکرے، ممبئی نائب صدر کپتان ملک، ریاستی جنرل سیکریٹری نریندر رانے، ضلع صدر مہندر پانسرے، اجے وچارے، اندرپال سنگھ، سریش بھالیراؤ، خواتین ونگ کی صدر آرتی سالوی، ورکنگ صدر منیشا توپے، او بی سی سیل کے ممبئی صدر ببن مدنے، کوآپریٹو سیل کے ممبئی صدر نندکمار کاٹکر، ممبئی جنرل سیکریٹری دیپک پارڈی والا سمیت تمام تعلقہ صدور، خواتین ضلع صدور، خواتین تعلقہ صدور اور پارٹی کے ریاستی و ممبئی سطح کے عہدیداران و کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔

تقریب کے دوران پارٹی لیڈروں نے اجیت دادا پوار کی عوامی خدمات، نظم و ضبط اور ترقی پسند سوچ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی پوری سیاسی زندگی میں عوامی مفاد کو اولین ترجیح دی۔ کارکنان نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ وہ اجیت دادا کے افکار اور عوامی خدمت کے مشن کو پوری دیانت کے ساتھ آگے بڑھاتے رہیں گے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading