یوگی جی پہلے اترپردیش کو خوف ودہشت سے آزاد کریں پھر صنعتکاروں و فلم پرڈیوسروں کو بلائیں: راشٹروادی کانگریس

ممبئی: یوگی جی پہلے اترپردیش کو خوف ودہشت سے آزاد کریں پھر فلم انڈسٹری کو وہاں لے جانے کے بارے میں سوچیں۔ یہ باتیں آج یہاں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ترجمان مہیش تاپسے نے کہی ہیں۔

واضح رہے کہ اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ فلم انڈسٹری کو ممبئی سے اترپردیش میں لے جانے کے لیے ممبئی میں فلمی اداکاروں وپروڈیوسروں سے بات کرنے کے لیے ممبئی آئے ہوئے ہیں۔ مہیش تاپسے نے ان کی اس کوشش پر زبردست تنقید کی ہے۔

تاپسے نے کہا ہے کہ یوگی جی آپ ایک چیز بھول گئے ہیں۔ صنعت وتجارت کے لیے خوف ودہشت سے پاک ماحول کی ضرورت ہوتی ہے جو آپ کے اترپردیش میں کہیں دور دور تک نظر نہیں آرہا ہے۔

آپ کی ریاست میں عصمت دری، ڈاکہ زنی اور اغوا روز کا معمول بن چکا ہے۔ آپ اپنے شہریوں کو تو خوف ودہشت سے آزداد ماحول دے نہیں پارہے ہیں اور ممبئی کے صنعتکاروں وفلم انڈسٹری سے جڑے لوگوں کا تحفظ کیسے فراہم کریں گے؟ پہلے اپنے یہاں سے خوف ودہشت کا ماحول ختم کریں پھر تاجروں وصنعتکاروں کو اپنے یہاں لے جانے کی کوشش کریں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading