NCP-SP Urdu News 11 Oct 25

’جَینت اُڑان‘ ایپ کا آغاز! پرواز کے خواہش مند نوجوانوں کے پَر لگا نے کی تیاری

ریاست کے نوجوانوں کے لیے جینت پاٹل کا انوکھا قدم

سانگلی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے سینئر لیڈر جینت پاٹل نے ’جَینت اُڑان‘ نامی ایپ کا آغاز کیا۔ یہ ایپ اُن نوجوانوں کے لیے ایک نیا سنگ میل ثابت ہونے جا رہا ہے جو اپنی زندگی میں اونچی پرواز کا خواب دیکھتے ہیں۔

ایپ لانچنگ کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جینت پاٹل نے کہا کہ میں جہاں بھی جاتا ہوں، وہاں مجھے باصلاحیت نوجوان، محنتی پروفیشنلز اور جوش و جذبے سے بھرے ہوئے کاروباری ملتے ہیں۔ ان کے اندر قابلیت کی کوئی کمی نہیں ہوتی، کمی صرف سمت کی ہوتی ہے۔ انہیں صرف واضح رہنمائی، درست مشورہ اور آگے بڑھنے کا موقع چاہیے۔ اب ’جَینت اُڑان‘ ایپ اُن نوجوانوں کو یہی سمت فراہم کرے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ [www.jayantudaan.com] (https://www.jayantudaan.com) ایک جدید AI پر مبنی پلیٹ فارم ہے جو محض معلومات فراہم نہیں کرتا بلکہ حقیقی معنوں میں نوجوانوں کی کیریئر رہنمائی اور عملی مدد بھی کرتا ہے۔ اس ایپ کے ذریعے نوجوان چند لمحوں میں عالمی معیار کا ریزیومے تیار کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، یہ ایپ ہر فرد کی ذاتی صلاحیتوں، دلچسپیوں اور اہداف کے مطابق مکمل رہنمائی فراہم کرتا ہے تاکہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ترقی کے سفر میں کسی بھی مرحلے پر اٹک نہ جائیں۔

جینت پاٹل نے کہا کہ آج دنیا میں بے شمار ذرائع معلومات فراہم کرتے ہیں، مگر ہم نے جو نظام تیار کیا ہے وہ محض معلوماتی نہیں بلکہ رہنمائی پر مبنی ہے۔ یہ ایپ صرف جوابات نہیں دیتا، بلکہ سمجھتا ہے۔ صرف مشورے نہیں دیتا بلکہ قدم بہ قدم رہنمائی کرتا ہے۔ یہ ایپ منتشر جوابات کے بجائے ایک منظم، عملی اور نتیجہ خیز سمت فراہم کرتا ہے تاکہ ہر نوجوان اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدل سکے۔

نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسے صرف بات چیت کا ذریعہ نہ سمجھیں، بلکہ یہ ایک ایسا ذاتی رہنما ہے جو آپ کی پس منظر کو پہچانتا ہے، آپ کے خوابوں کو سمجھتا ہے اور آپ کے لیے راستہ دکھاتا ہے۔ ’جَینت اُڑان‘ ریاست کے دیہی اور شہری دونوں علاقوں کے نوجوانوں کے لیے مواقع کے دروازے کھول دے گا۔ ہمارا مقصد ہر نوجوان کی صلاحیت، خواب اور اعتماد کو اس کی حقیقی بلندی تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اس انقلابی اقدام سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں اور اپنی صلاحیتوں کو نئی سمت دینے کے لیے ’جَینت اُڑان‘ کو اپنا ہمسفر بنائیں۔

NCP-SP Urdu News 11 Oct. 25.docx

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading