2اکتوبر کو ناندیڑمیں ”نشہ کا ناش دیش کا وِکاس“انسانی زنجیری پروگرام
ناندیڑ:یکم اکتوبر ۔(راست )جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کی جانب سے 2 تا 8 /اکتوبر2018ءنشہ مخالف مہم”نشہ کا ناش دیش کا وکاس“ کا انعقادکیاجارہاہے۔ ریاست کے نوجوانوں کو ہر قسم کے نشیلی چیزوں کے استعمال سے بچانے کے لیے جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر اور نشہ بندی منڈل مہاراشٹر نے 2 تا 8 /اکتوبر2018ء ریاست گیر نشہ مخالف مہم کا انعقاد کیا ہے۔نوجوان ہماری طاقت ہے، انسانی وسائل کسی بھی ترقی کے لیے لازمی جزو ہے۔ اگر ہم اپنے نوجوانوں کو منشیات کے استعمال سے روک سکیں تو بڑے پیمانے پر ہمارے سماج کی معاشی ترقی کے لیے کارگر ثابت ہوں گے۔ اسی لیے ہم نے اس مہم کا عنوان ”نشہ کا ناش – دیش کا وکاس“ طے کیا ہے۔ ہمارے ملک عزیز میں شراب کی وجہ سے دیہی و شہری علاقوں میں سماج کو بڑا نقصان پہنچا ہے۔ ایک طرف تو حکومت نشہ کو روکنے کے لیے ایک خطیر رقم خرچ کررہی ہے اور وہیں دوسری طرف شراب بنانے، بیچنے اور پینے کے لیے لائسنس بھی جاری کرتی ہے۔ ٹی بی، کینسر اور دیگر جان لیوا بیماریاں نشے کی وجہ سے ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ بہت سے لوگوں کی اموات سڑک حادثات میں شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ اسی نشہ کی وجہ سے سینکڑوں ہزاروں خاندان ٹوٹ گئے ہیں۔ ملک میں تشدد میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور خواتین میں خودکشی کا رجحان بڑھ گیا ہے۔جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر نے اس کے خلاف ریاست گیر مہم کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے اور اس مہم کے ذریعے سے ریاست مہاراشٹر میں شراب پر مکمل پابندی کا مطالبہ کرتی ہے۔ اس مہم ”نشہ کا ناش- دیش کا وکاس“ کے ذریعے اور ا±س کے بعد بھی ہم نوجوانوں کو نشے کی لت سے بچنے، بچانے اور ا±ن کی بحالی و ترقی کی جانب گامزن کرنے کے لیے کوشش کرتے رہیں گے۔ اسی سلسلہ میں جماعت اسلامی ہند،ناندیڑ بھی 2 /اکتوبر کو انسانی زنجیر سے مہم کا آغاز کر رہی ہے۔یکم اکتوبر کوصبح 11 تا 2 بجے تک شہر کے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر پتلے کے روبروپروگرام رکھاگیاہے اور امبیڈکر پتلے سے لے کر گاندھی پتلے تک Human Chain رہے گی۔اس طرح کی اطلاع جماعت اسلامی ہندناندیڑ کے شعبہ نشرواشاعت کے ذمہ دار جناب رئیس خان نے دی ہے ۔