مینار اردو ہائی اسکول لاتور کے  طلباء ریاستی شارٹ پیچ کرکٹ مقابلہ کے لئے منتخب

لاتور (محمدمسلم کبیر) لاتور کےمینار اردو ہائ اسکول کے دو طلباء کا شارٹ پیچ کرکٹ کے ریاستی مقابلہ میں شرکت کے لئے انتخاب عمل میں آیا.باغوان انور دستگیر اور پٹھان یوسف ابراہیم کوکمسنی سے ہی کرکٹ سے دلچسپی رہی اور ہائی اسکول تعلیم کے دوران انھیں اسپورٹس کوچ توصیف منیار کی رہنمائی حاصل رہی دستیاب اطلاع کے بموجب مذکورہ منتخبہ طلباء5تا 7/ اکتوبر تک ریاستی شارٹ پیچ مقابلہ کے لئے ریاست مہارشٹر کے ضلع گوندیا میں منعقد شدنی کرکٹ مقابلوں میں حصہ لیں گے.ان دونوں طلباء کے شارٹ پیچ کرکٹ مقابلے کے لئے منتخب ہونے پر مینار اردوہائی اسکول لاتور کی جانب سے تہنیتی اور حوصلہ افزائی کے لئے اجلاس منعقد کیا گیا جہاں ان دونوں طلباء کو تہنیت پیش کی گئی.اس موقع پر صدر مدرس انعام الحسن منظور نے کہا کہ طلباء کو چاہئے کہ تعلیم کے ساتھ جسمانی صحت کا بھی خیال رکھیں. مختلف مقابلوں میں حصہ لینے سے حوصلے بلند ہوتے ہیں کامیابی کی ضرور خواہش و امید رکھیں تاہم ناکامی سے حوصلہ شکنی نہ ہو اس کا خیال رکھیں.مقابلوں میں شکست و فتح دو باتیں ہی ہوتی ہیں اور ان میں سے کوئی ایک ہمارے حق میں ھوتی ہے صدر ادارہ حاجی عبدالرزاق منیار اور مینار اسپورٹس کوچ کےتوصیف منیار , مینار اردو پرائمری و ہائ اسکول کے اساتذہ حارث سر ، جاوید سر، احمد سر پٹیل سر،مہذب سر مسعود سر، افسر سر، رشید سر، مجاہد سر، تبسم باجی، رضوانہ باجی، انیسہ باجی، محمدی باجی ،عبدالباسط وغیرہ نے طلباء کا استقبال اور پذیرائی کی.
Leave a comment