ناندیڑ میں 30ستمبر کو جلسہ بعنوان” معیار تعلیم جدید تقاضے اور ہماری ذمہ داریاں“

0 18

ناندیڑ::27 ستمبر ۔(ورق ِ تازہ نیوز)تعلیمی میدان میں سرگرم تنظیم ویلفیئر اسوسی ایشن فار ریسرجنس آف مائنارٹیز (وارم) یونٹ ناندیڑ کے زیراہتمام 30ستمبر بروز اتوار صبح گیارہ بجے سے ظہر تک بمقام انورگارڈن حیدر باغ دیگلور ناکہ ناندیڑ میں بعنوان” معیاری تعلیم جدید تقاضے اور ہماری ذمہ داریاں“جلسہ عام کاانعقاد کیاجارہا ہے ۔اس طر ح کی اطلاع وارم کے جنر ل سیکریٹری جناب معروف صاحب نے آج دوپہر ناندیڑ آفس دیگلور ناکہ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں دی ۔اس موقع پر مفتی خلیل الرحمن ‘ محمدنہال صدیقی (ناندیڑیونٹ صدروارم) ‘انجینئر نصیر ہاشمی( کوآرڈینیٹر تعلیمی کانفرنس) ودیگر عہدیداران موجود تھے ۔ جناب معروف نے بتایا کہ تعلیمی کانفرنس کی صدارت الحاج مفتی خلیل الرحمن صاحب فرمائیں گے جبکہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے پروفیسر انیس چشتی ماہرتعلیمات( پونہ ) ‘ ڈاکٹر شیخ عظیم الدین صاحب(اورنگ آباد) ‘ جناب شیخ رو¿ف صاحب(ناگپور) ‘ پروفیسر مظہرالدین فاروقی صاحب (حیدر آباد) شرکت کررہے ہیں جو جدید تعلیم سے متعلق اہم معلومات طلباءو اولیائے اوردیگرشعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے تمام مسلمانوں سے شرکت کی درخواست کی گئی ہے ۔وارم کے جنرل سیکریٹری جناب معروف نے تنظیم کے قیام اوراسکی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا کہ سال 2008ءمیں اسکا قیام عمل میں آیا اور دہلی میں وارم کارجسٹریشن کیاگیا ہے یہ قومی سطح کی تنظیم ہے جس میں بارہ ریاستوں کے افراد جوڑے ہوئے ہیں ۔وارم کا اہم مقصد مسلمانوں کے قومی مسائل اور تعلیمی مسائل کوحل کرنا ہے ۔ پربھنی میں وارم کے زیراہتمام سی بی ایس سی پیٹرن کااسکول گزشتہ چند سالوں سے بہترین نظم و نسق کے ساتھ چلایاجارہا ہے اورابھی پربھنی کے اہل خیر نے تین ایکڑ اراضی خریدنے کے لئے 45لاکھ روپے کاعطیہ دیا ہے ۔اورنگ آباد میںاسکو ل کاقیام عمل میں آچکا ہے ۔ اور ناندیڑ شہر میںبھی جلد ہی سی بی ایس سی پیٹرن کے اسکول کاقیام عمل میں آرہا ہے ۔ آئندہ تعلیمی سال سے اسکول کے آغاز کی پوری کوشش کی جائے گی ۔اس موقع پرمفتی خلیل الرحمن نے بھی وارم کی سرگرمیوں پرروشنی ڈالی اور کہا کہ قومی سطح پر کوئی ایسی تنظیم نہیں ہے جو مسلمانوں کے تعلیمی مسائل کوحل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔لیکن وارم نے یہ بیڑہ اٹھایاہے جس کے تحت وہ سب سے زیادہ تعلیم پر توجہ دے رہی ہے ۔کیونکہ اس قوم کادارومدار اب صرف تعلیم پر منحصر ہے ۔اللہ تعالیٰ نے ایک لاکھ 24ہزار نبیوں کوعبادت کاحکم دیاتھا لیکن آخری نبی حضرت محمد مصطفی ﷺ کو تعلیم کاحکم دیاگیاتھا ۔سب سے پہلے وحی اقراءنازل ہوئی۔اسلئے مسلمانوں کو تعلیم پر سب سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔پریس کانفرنس سے محمدنہال صدیقی ‘انجینئر نصیرہاشمی نے بھی مخاطب کیا۔
ٹوائلٹ کے ٹینک کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 3 کی موت
چھپرا، 27 ستمبر. (پی ایس آئی) بہار کے سارن ضلع میں جمعرات کو ایک زیر تعمیر ٹوائلٹ کے ٹینک میں دم گھٹنے سے تین مزدوروں کی موت ہو گئی. پولیس کے مطابق، دھنوتی گاو¿ں کے رہنے والے رنجیت ساہ کے مکان میں نو تعمیر شدہ ٹوائلٹ کے ٹینک کی سےنٹرنگ کھولنے کے لئے چار مزدور ٹینک کے اندر گئے. مزدوروں کو ٹینک کے اندر سانس لینے میں دقت ہونے لگی. اس کے بعد گاو¿ں کے لوگوں نے ایک مزدور کو کسی طرح ٹینک سے باہر نکالا گیا لیکن تین مزدوروں کی دم گھٹنے سے موت ہو گئی. پاناپور کے ڈویزن وکاس عہدیدار محمد سجاد نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت پنکو کمار ساہ، امت پاسوان اور بھولا یادو کے طور پر کی گئی ہے. انہوں نے بتایا کہ متاثرہ کو مقامی ہسپتال میں علاج کے لئے داخل کیا گیا ہے جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے چھپرا صدر ہسپتال بھیج دیا گیا ہے.
انگریزوں کا تعلیمی نظام کلرک بنانے والا تھا :امیت شاہ
ہردوار ،27ستمبر(پی ایس آئی)پتنجلی یوگ پیٹھ میں اچاریکلم کے نو تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح جمعرات کو ہردوار پہنچے بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے کہا کہ تعلیم کے نظام کو بھارتی ثقافت کے مطابق بنانے کی ضرورت ہے. انہوں نے کہا کہ غلامی کے دوران انگریزوں نے ہندوستانی مذہبی مقامات پر حملہ کرکے تعلیمی نظام کو ایسا بنا دیا جو صرف کلرک بناتی ہے. اس دوران شاہ نے بابا رام دیو کی تعریف بھی کی. انہوں نے کہا کہ بابا رام دیو اور آچاریہ بال کرشن کی جوڑی نے سب کچھ ہوتے ہوئے بھی اپنے لئے کچھ نہیں کیا. شاہ نے کہا کہ سینکڑوں سالوں کی غلامی کی وجہ سے بھارت کو لگنے لگا ہے کہ جو مغرب سے آیا ہے، وہ ہماری اپنی روایات سے بہتر ہے. انہوں نے کہا، ‘مغرب کی اچھائی کو قبول کرنے سے ہمیں کوئی گریز نہیں ہے لیکن اپنی بہترین چیزوں کو چھوٹا مان لینا ٹھیک نہیں ہے. اب اس سوچ سے باہر نکلنے کا وقت آ گیا ہے. ‘ شاہ نے کہا کہ یوگا اور مقامی کو ایک کر کے اسے قابل قبول بنانے میں بابا رام دیو کا اہم شراکت ہے.