حادثہ میں رحمت خان کی موت
اردھاپور:27 ستمبر ۔(ورق ِ تازہ نیوز)بھوکر پھاٹہ تا ناندیڑ شاہراہ پر ٹاٹاایس گاڑی کوٹکر نے ٹکر ماری جس کی وجہہ سے 45 سالہ رحمت خان کی شدید زخمی ہونے سے موت ہوگئی ۔ پولس ذرائع کے بموجب 24 ستمبر کو شب ساڑھے آٹھ بجے فریادی محمدمبین محمد مجیب کلینر ساکن بلال نگر دیگلور ناکہ ناندیڑ اپنی ٹاٹاایس گاڑی نمبر MH 20 CT 7376 لے جارہاتھے ۔بھوکر پھاٹہ تا ناندیڑ شاہراہ پر دشمیش پٹرول پمپ تاآسنا پُل کے درمیان سے گزرہے ٹرک نمبر MH 20-AA- 8303 کے ڈرائیور نے لاپرواہی کامظاہرہ کرکے فریادی کی گاڑی کو ٹکر ماری جس کی وجہہ سے محمدرحمت خان محمد اسحق خان عمر 45 سال ساکن مستان پورہ ناندیڑ کی شدیدزخمی ہونے سے موت ہوگئی ۔ اردھاپور پولس نے فریادی کی شکایت پر مذکورہ ٹرک کے ڈرائیور کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 304(A)’ 279‘ 337‘338 کے تحت جرم درج کردیا ہے ۔ حادثہ کی تفتیش خاتون پی اےس آئی پرتبھا شیٹے کررہی ہیں ۔