نالے کے گہرے گڑھے میں ڈوب کر دوطلباءکی موت

کنوٹ: 30ستمبر(اکرم چوہان )والی بال پریکٹس کے بعد کوٹھاری نالے پرگیارہ طلباءڈبہ پارٹی کرنے گئے تھے ۔ جن میں دو طلباءکی پانی میںڈوب کر دردناک موت ہوگئی۔ نالے کے قریب موجود کسانوں کی بر وقت چوکسی سے دیگر طلباءکو بچالیاگیا ۔یہ المناک واقعہ آج 30ستمبر کو دوپہر کے وقت رونما ہوا ۔ ریت اسمگلروں کے زائد کھدائی کے باعث آج طلباءکو اپنی زندگی سے ہاتھ دھونا پڑا ہے ۔سینٹ میری انگلش اسکول گوکندا کے نام سے رجسٹرڈ ہے لیکن گوکنداسے تین کلومیٹر کے فاصلے پر کوٹھاری میں جاری ہے ۔اسکول کے تقریبا گیارہ طلباءاسکول کے احاطہ میں والی بال کھیلنے ہر اتوار کو صبح آٹھ تادوپہر دوبجے تک پریکٹس کرتے ہیں۔آج دوپہر کے وقت یہ طلباءڈبہ پارٹی کرنے کیلئے کوٹھاری نالے پرگئے تھے۔ ان میںسے سمئیک اشوک بھورے ساکن سارکھنی اور نارائن بلیوار دت نگر گوکندازیرتعلیم جماعت ہفتم ودیگر ایک طالب علم تیراکی کیلے کوٹھاری نالے کے ریلوے پُل کے قریب گئے ۔ اس مقام پرریت کی کھدائی کیلیے پندرہ تا بیس فٹ تک گڑھا کھوداگیا ہے جس سے گہرائی کا اندازہ نہیں ہورہا ہے اور اسی وجہ سے طلباءا س گڑھے میں ڈوب گئے ۔وہاں موجود دیگر طلباءنے شور مچایا تو آس پاس کے کسانوں نے دوڑ کر ایک طالب علم کی جان بچائی ۔ کنوٹ پولس نے اتفاقی موت کامقدمہ درج کردیا ہے ۔

Leave a comment