-
جلگاؤں (نامہ نگار) یہاں کے مضافاتی علاقہ پیپرالہ کے بھوئ واڈا علاقہ میں گذشتہ شب دیرگۓ شب میں کھانا پروسنے پر بیوی اور شوہر کے درمیان تنازعہ ہونے پربیوی نے شوہر کے پیٹ پرچاقوسے وار کرکےاس حالت میں چھوڑ بازوں کے کمرے میں چلی گیئں ۔شوہر شراب کے نشے میں ہونے سے رات بھر ایسا ہی سویا رہا۔دوسرے روز صبح اس کا بیٹا ساگر اور بھائ اشوک نے ضلع اسپتال و میڈکل کالج میں علاج کےلۓ داخل کیا جہاں دوران علاج باڑو دھونڈو بھوئ عمر چالس برس چل بسا۔اس معاملے کو رامانند نگر پولیس اسٹیشن میں قتل کا گناہ درج کرلیا گیا ۔پولیس نے بیوی سرلابائ کو گرفتار کرلیا ہیں۔باڑو دھونڈو رات گۓ دیر سے گھر آیا اور بیوی سے کھانا پروسنے کوکہا لیکن بیوی نے کھانا نہیں پروسا جس پر دونوں کے درمیان توتو میں میں ہوئیں۔اسی دوران سرلابائ کے ہاتھ میں گھر کا چاقو تھا۔تنازعہ آگے بڑا تو بیوی نے باڑو کے پیٹ پر چاقو سے وار کیا۔لیکن شراب کے نشے میں اسے احساس نہیں ہوا۔وہ اسی طرح سویا رہا۔صبح اسے زخم کا حساس ہوا ۔تب اس کا بیٹا اور بھائ نےسرکاری میڈکل کالج و اسپتال میں علاج کے لۓداخل کیا۔ جہاں اس کی موت واقع ہوئ۔مرنے سے قبل باڑو نے پولیس کو بیان دیاتھا۔اس پر کاروائ کرتے ہوۓ بیوی سرلابائ کے خلاف قتل کا معاملہ درج کرکے سرلابائ کو گرفتار کرلیا ہے۔معاملے کی جانچ پولیس انچارج باپو روہم کررہے ہیں۔