جلگاؤں میں جماعت اسلامی ہند کی جانب سے برادران وطن کےلۓ دعوتی اسٹال

0 7

جلگاؤں (سعیدپٹیل )جلگاؤں جماعت اسلامی ہند و اسلام درشن کیندر جلگاؤں کی جانب سے آج سولا ستمبر دوہزار اٹھارہ بروز اتوار کلیکٹر دفتر کے پاس برادران وطن کے لۓ دعوتی اسٹال لگایا گیا تھا۔جس میں اسلام کیا ہے۔؟اسلام مذہب کیاہے۔؟اس کی اچھی طرح سے معلومات برادران وطن کوبتائ گیئں۔اور برادران وطن کو مراٹھی میں قرآن شریف وسرت کی کتابیں دی گیئں۔التمش خان امیر مقامی جماعت اسلامی جلگاؤں نے نمائیندوں کو بتایاکہ جماعت نے اول ہی سےدعوتی کام کو ترجیح دی ہیں۔اس کام کو اھمیت دینے کا مقصد یہ ہےکہ یہ کام انسانیت کے لۓ انبیاء علیہ السلام کاکام ہے۔برادران وطن کو توحید ،رسالت ،آخرت اور سرت کی معلومات سے واقفیت ہوجاۓ۔اسلام اور دیگر اسلامی امور کے تئیں پیداشدہ غلط فہمیوں کو دور کیا جاسکیں۔ برادران  وطن پر اسلام کے ماننے والوں کا عقیدہ واضع ہوجاۓ۔اسلام میں انسانوں کے تمام مسائل کا حل ملتا ہے۔اس طرح کے پروگراموں کے ذریعے بیس پچیس قرآن شریف برادران وطن میں تقسیم کۓجاتے ہیں۔اس موقع پرپروفیسرڈاکٹر ایم اقبال ،ملت ھائ اسکول کے صدر مدرس مشتاق مرزا ،محمد حنیف خان ،بذرگ اے کے شیخ ،مختار سر وغیرہ نے تعاون کیا