مرغ کے ذبح پر روک، صرف فروخت کی اجازت: ہائی کورٹ

نئی دہلی، 24 ستمبر. دہلی ہائی کورٹ نے مشرقی دہلی کے غازی پور میں واقع مرغا منڈی میں پرندوں کے ذبح پر روک لگا دی ہے۔
چیف جسٹس راجندر مینن اور جسٹس وی کے راؤ کی بنچ نے پیر کے روز اس معاملے کی سماعت کرتے عبوری حکم میں کہا کہ غازی پور مرغا منڈی میں قوانین پر عمل نہیں کیا جا رہا ہے۔ ہائی کورٹ نے منڈی میں زندہ پرندوں کے ذبح پر روک لگانے کا حکم دیا۔ بنچ نے اس سلسلے میں عبوری حکم میں کہا کہ غازی پور مرغا منڈی میں دوکاندار صرف پرندوں کی فروخت کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ ہائی کورٹ میں اس سلسلے میں ایک عرضی دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ قوانین کو درکنار کر کے منڈی میں غیر قانونی طریقے سے مرغوں کو ذبح کیا جا رہا ہے۔ منڈی میں اب صرف پرندوں کی فروخت کی جا سکے گی اور ان کے ذبح کی اجازت نہیں ہو گی۔ عدالت نے حکام سے کہا ہے کہ وہ حکم کی تعمیل کی رپورٹ ایک ہفتے کے اندر پیش کریں۔

 

Leave a comment