MPCC Urdu News 28 August 2024

بدعنوان مہایوتی حکومت کے خلاف چھترپتی شیواجی کی توہین پر ایم وی اے کا 1 ستمبر کو ممبئی میں’جوتے مارو‘ احتجاج: نانا پٹولے

2 ستمبر سے ریاست کے تمام اضلاع اور تعلقوں میں ‘جوتے مارو’ تحریک

پولیس ڈائریکٹر جنرل رشمی شکلا ریاست میں بی جے پی اور آر ایس ایس کا ایجنڈا چلا رہی ہیں

تاریخ: مالون کے راجکوٹ قلعے میں چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمہ کے گرنے کا واقعہ مہایوتی حکومت کی بدعنوانی کی ایک مثال ہے۔ مجسمہ گرا کر مہاراج کی توہین کرنے والی مہایوتی حکومت کے خلاف مہا وکاس اگھاڑی اتوار 1 ستمبر کو ممبئی میں ’جوتے مارو‘ احتجاج کرے گی۔ اس کے علاوہ صبح ہتاتما چوک سے گیٹ وے آف انڈیا تک مارچ نکال کر چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمہ کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔ مہا وکاس اگھاڑی کے سینئر رہنماؤں کی میٹنگ میں 2 ستمبر کو پوری ریاست کے اضلاع اور تعلقہ میں بھی احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ماتوشری پر شیو سینا پارٹی کے سربراہ اُدھو ٹھاکرے، این سی پی کے صدر ایم پی شرد پوار اور کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے کی ایک میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ بی جے پی اتحاد کے لیڈروں کو چھترپتی شیواجی مہاراج کی توہین کرنے کی جرات کیسے ہوئی؟ اس سے پہلے ایک بدعنوان ممبر پارلیمنٹ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے سر پر زرہ ٹوپ رکھ کر چھترپتی شیواجی مہاراج کی توہین کی تھی۔ اب ریاست کے وزیر اعلیٰ کہہ رہے ہیں کہ ہم بڑا مجسمہ بنائیں گے۔ اس کمیشن خور حکومت کو کب ہوش آئے گا؟ چھترپتی شیواجی مہاراج کی ریاست میں آج خواتین، حتیٰ کہ اسکولی بچیاں تک محفوظ نہیں ہیں۔ عوام میں حکومت کے خلاف زبردست غصہ ہے۔ پٹولے نے کہا کہ خوف زدہ حکومت عوام کی بغاوت کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔

کانگریس کے ریاستی صدر نے کہا کہ ریاست میں لا اینڈ آرڈر نام کی کوئی چیز باقی نہیں بچی ہے۔ پولیس ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر رشمی شکلا کی مدت ملازمت میں توسیع کی گئی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس ڈائریکٹر جنرل بی جے پی اور آر ایس ایس کا ایجنڈا چلا رہی ہیں۔ پٹولے نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت اور پولیس انتظامیہ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ریاست میں حالات خراب ہوئے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading