MPCC Urdu News 23 May 23
ریاست میں فسادات بھڑکانے کے الزام میں آشیش شیلار کو گرفتار کیا جائے: اتل لونڈھے
منی پور کے ذبیحہ کو کرناٹک کا بتاکر لوگوں کو مشتعل کرنے کی سازش
وزیرداخلہ فڈنویس کو اشتعال انگیزی کرنے والے بی جے پی لیڈروں کے خلاف کارروائی کرنے کا حوصلہ دکھانا چاہئے
ممبئی:بی جے پی ریاست کے ماحول میں مذہبی منافرت کا زہرگھول کرفسادات بھڑکانے کی کوشش کررہی ہے۔ بی جے پی کے آشیش شیلارونتیش رانے جیسے لوگ مسلسل اشتعال انگیز بیانات دے رہے ہیں جس سے مذہبی منافرت میں اضافہ ہورہا ہے ۔ آشیش شیلار نے منی پور میں ذبیحہ کی ویڈیو کو کرناٹک کا بتاکر لوگوں کے مذہبی جذبات کو بھڑکانے کی کوشش کی ہے۔ یہ افواہ پھیلاکر شیلار نے اپنے سیاسی مفاد کے لیے فسادات بھڑکانے کی کوشش کی ہے۔ محکمہ پولیس سے اس معاملے میں فوری طور پر مقدمہ درج کرتے ہوئے ایم ایل اے آشیش شیلار کوگرفتار کرے۔ یہ مطالبہ مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے چیف ترجمان اتل لونڈھے نے کیا ہے۔
اس ضمن میں بات کرتے ہوئے اتل لونڈھے نے کہا کہ عوام کے اندر بی جے پی کئے تئیں اعتماد کم ہوتا جارہا ہے، مودی وشاہ کی نفرت انگیز سیاست سے لوگ تنگ آچکے ہیں۔ ہماچل پردیش کے بعد کرناٹک کی ذلت آمیز شکست بی جے پی ہضم نہیں کرپارہی ہے ۔ ایک سال کے دوران مہاراشٹر میں بھی اسمبلی وپارلیمنٹ کے کے انتخابات ہونے والے ہیں۔ان انتخابات میں بھی بی جے پی کی شکست یقینی ہے اور اسی اپنی اسی یقینی شکست کے خوف سے بی جے پی کے آشیش شیلار جیسے لیڈرس عوام کو بھڑکانے کے لیے مذہبی باتوں کو بنیاد بنارہے ہیں۔ ایک جھوٹی ویڈیو کو کرناٹک کا بتانے سے قبل آشیش شیلار کو کم ازکم اپنی معلومات تو درست کرلینی چاہئے تھی، لیکن ایسا نہ کرتے ہوئے انہوں نے جان بوجھ کر منی پور میں ایک ذبیحے کی ویڈیو کو کرناٹک کا بتاکر عوام میں کانگریس کے خلاف ماحول بنانے کی ناکام کوشش کی ہے۔
اتل لونڈھے نے کہا کہ بی جے پی اور اس کی نظریات سے وابستہ تنظیمیں جان بوجھ کر سمبھاجی نگر، امراوتی، اکولا، شیگاوں، احمد نگر اور ترمبکیشور میں سماجی ہم آہنگی واتحاد کو بگاڑ کر ماحول کو خراب کررہی ہیں ۔ وزیر داخلہ دیویندر فڑنویس صرف اپوزیشن پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں کے خلاف پولیس کارروائی کرتے ہیں لیکن اپنی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتے۔ یہ ریاست میں فسادات بھڑکا غلیظ سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی بی جے پی کی سازش ہے ۔کانگریس کے سینئر لیڈروںکے ایک وفد نے حال ہی میں ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس سے ملاقات کی تھی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ پولس اس طرح کے واقعات کو بروقت روکے، لیکن پولیس اشتعال انگیز بیانات دینے والے بی جے پی لیڈروں کے خلاف کوئی کارروائی کرتی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔ ریاستی حکومت اور پولیس کو ایسی اشتعال انگیز ومنافرت پھیلانے والی حرکتوں کو روکنا چاہئے۔ کانگریس پارٹی بی جے پی کی ایسی حرکتوں کو قطعاً برداشت نہیں کرے گی۔
کانگریس کی مجلسِ عاملہ کی میٹنگ میں آئندہ انتخابات پر غوروفکر:ناناپٹولے
عظیم شخصیات کی توہین کرنے والی بی جے پی کو شیواجی مہاراج پر بولنے کا کوئی حق نہیں
کانگریس کی توسیعی ایگزیکٹو میٹنگ میں ریاستی حکومت کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
ممبئی:مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کی توسیعی مجلسِ عاملہ کی میٹنگ میں اسمبلی اورپارلیمنٹ کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے غوروفکر کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایم وی اے کے ساتھ مل کر لڑتے ہوئے میرٹ کے مطابق سیٹوں کی الاٹمنٹ پر زور دیا جائے گا۔یہ اطلاع آج یہاں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے دی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ کانگریس کا عزم بی جے پی کو شکست دینا ہے اور اسی مقصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے سیٹوں کی تقسیم کا فیصلہ کیا جائے گا۔
ریاستی کانگریس کے صدر نانا پٹولے کی صدارت میں پارٹی کے صدر دفتر تلک بھون میں کانگریس کی توسیعی مجلسِ عاملہ کی میٹنگ ہوئی،پٹولے نے اس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ نانا پٹولے نے کہا کہ مہاوکاس اگھاڑی کا عزم بی جے پی کی مطلق العنان و جابر حکومت کو گرانا ہے۔ 2014 و 2019 کی صورت حال مختلف تھی اور اب کی صورتحال مختلف ہے۔ہم 2 اور 3 تاریخ کو ہر سیٹ کا تفصیلی جائزہ لیں گے اور اسی کے مطابق فیصلہ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر کانگریس کے نظریے کی ریاست ہے، کانگریس نے ودربھ میں بھی اپنی بنیاد بڑھائی ہے۔ پچھلے تین سالوں میں ہم نے تمام انتخابات میں بی جے پی کو ہرا کر بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لیے تمام پہلوو