اقلیتی طبقہ کانگریس پارٹی کے ساتھ ، اسمبلی میں ایم وی اے کا پرچم لہرائیں گے: نسیم خان

ممبئی: آل انڈیا کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کے خصوصی رکن کے طور پر سابق وزیر اور ریاستی کانگریس کے کارگزار صدر نسیم خان کی تعیناتی پر ان کا زبردست استقبال کیا گیا ہے۔ قومی سطح پر اقلیتی طبقے کی نمائندگی کے طور پر نسیم خان کو نمائندگی دینے پر ریاستی کانگریس کے لیڈران کی جانب سے کانگریس پارلیمانی پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی، قومی صدر ملکارجن کھڑگے اور اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

نسیم خان کی اس اہم عہدے پر تعیناتی پر ریاستی کانگریس کے صدر دفتر تلک بھون میں استقبال کا ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر نسیم خان نے کہا کہ کانگریس پارٹی تمام ذاتوں اور مذاہب کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلنے والی پارٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی طبقہ ہمیشہ کانگریس پارٹی کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہا ہے اور پارٹی نے اس طبقے کو مواقع فراہم کیے ہیں۔ نسیم خان نے کہا کہ وہ راہل گاندھی، ملکارجن کھڑگے اور پارٹی کے سینئر لیڈروں کے ذریعے دی گئی اس نئی ذمہ داری کو پورا کرنے کی بھر پور کو شش کریں گے۔ نسیم خان نے یہ بھی کہا کہ لوک سبھا کی طرح آئندہ اسمبلی انتخابات میں بھی ہم کانگریس اور مہا وکاس آ گھاڑی کی کا میابی کا علم لہرائیں گے اور مہایوتی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کریں گے۔

تلک بھون میں ریاستی کانگریس کی جانب سے منعقدہ اجلاس میں نسیم خان کو گلدستہ دے کر مبارکباد دی گئی۔ اس موقع پر موجود لیڈروں نے نسیم خان کو نیک خواہشات پیش کیے۔ اس پروگرام میں سابق وزیر سرش شٹی، ممبر اسمبلی بھائی جگتاپ، ریاستی کانگریس کے نائب صدر نانا گاوَنڈے، ریاستی جنرل سکریٹری راجیش شرما، راجن بھوسلے، شیتل مہاترے، ابراہیم بھائی جان، ترجمان نظام الدین راعین، روی راجا، اشوک جادھو، امرجیت سنگھ منہاس، جینیٹ ڈیسوزا، بھاونا جین، بھرت سنگھ، سندیش کوندولکر، حکم راج مہتا، ذیشان سید، شریف خان، ترلوکی مشرا، انیل چورسیا اور کانگریس کے دیگر سینئر لیڈران موجود تھے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading