MPCC Urdu News 03 Feb. 26

تیسری ممبئی کے خوشنما نام کی آڑ میں سرمایہ داری رائےگڑھ کی دہلیز پر

ضلع پریشد کا انتخاب مقامی بیٹوں کے حقوق کی جنگ

نوی ممبئی ہوائی اڈے کو ڈی. بی. پاٹل کا نام دینے میں بی جے پی کی ٹال مٹول

کانگریس کے ریاستی صدر ہرش وردھن سپکال کی رائےگڑھ ضلع میں زبردست انتخابی مہم

ممبئی: یہ ملک چند گنے چنے لوگوں یا صنعت کاروں کا نہیں بلکہ عوام کا ہے، مگر آج حالات ایسے بنائے جا رہے ہیں کہ مقامی لوگوں کے حقوق کا گلا گھونٹنے کے لیے سرمایہ دار بے تاب نظر آ رہے ہیں۔ ملک میں صورت حال یہ ہے کہ دو لوگ بیچ رہے ہیں اور دو ہی لوگ خرید رہے ہیں۔ اب تیسری ممبئی کے نام پر سرمایہ دار رائےگڑھ کی دہلیز تک آ پہنچے ہیں۔ یہ ضلع پریشد کے انتخابات مقامی لوگوں کے حقوق کے تحفظ کی لڑائی ہیں۔ اپنی روایت اور شناخت کو برقرار رکھنے کے لیے متحد رہیں اور کانگریس مہاوکاس اگھاڑی کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں، یہ اپیل مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے ریاستی صدر ہرش وردھن سپکال نے کی۔

ہرش وردھن سپکال نے آج رائےگڑھ ضلع کے جاسئی، چرنیَر، ساتیرجے اور چونڈھی میں انتخابی ریلیوں میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع پریشد کے انتخابات میں کارکنوں کے جوش و خروش کو دیکھتے ہوئے ابھی سے واضح ہے کہ فتح ہماری ہی ہوگی۔ رائےگڑھ ضلع پریشد میں کانگریس مہاوکاس اگھاڑی کو بہتر نتائج حاصل ہوں گے اور اقتدار کی کنجیاں کانگریس کے ہاتھ میں آئیں گی۔ عوامی لیڈر ڈی. بی. پاٹل نے مقامی لوگوں کے حقوق کے لیے بڑی جدوجہد کی تھی۔ آج ایک بار پھر سرمایہ دارانہ طاقتیں انہی حقوق کے لیے سنگین خطرہ بن کر کھڑی ہیں، اس لیے اس سرمایہ داری کو روکنے کے لیے کانگریس مہاوکاس اگھاڑی کو مضبوط کرنا ضروری ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ہرش وردھن سپکال نے کہا کہ نوی ممبئی ہوائی اڈے کو عوامی لیڈر ڈی. بی. پاٹل کا نام دیا جانا چاہیے، یہ مطالبہ کانگریس پارٹی ابتدا ہی سے کرتی آ رہی ہے۔ مگر دیویندر فڑنویس اس معاملے میں ڈی. بی. پاٹل کا نام دینے سے گریز کر رہے ہیں۔ اس وقت ہوائی اڈے کے لیے این ایم نام دکھایا جا رہا ہے، لیکن اگر این ایم کی آڑ میں نریندر مودی کا نام رکھنے کی کوشش کی گئی تو اسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس موقع پر رائےگڑھ ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر مہندر گھرات، راجابھاؤ ٹھاکر سمیت کانگریس پارٹی کے مختلف عہدیداران اور کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔

MPCC Urdu News 03 Feb. 26.docx

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading