شہر کی نامور تعلیمی شخصیت غلام حیدر سر کا انتقال

ناندیڑ:3/ فروری ۔( ورق تازہ نیوز)نہایت رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ناندیڑ قدیم کے مشہور و معروف ماہرِ ریاضی (Maths Expert) محترم الحاج غلام حیدر صاحب (حیدر سر) کا مختصر علالت کے بعد آج بروز منگل، بتاریخ 3 فروری 2026 کو بعد نمازِ ظہر انتقال ہو گیا ہے۔ مرحوم نے اپنی تمام تر زندگی درس و تدریس کے لیے وقف کر رکھی تھی اور وہ ریاضی پڑھانے میں اپنی خاص پہچان رکھتے تھے۔ ان کا انتقال تعلیمی دنیا کے لیے ایک بڑا سانحہ ہے۔

جنازہ و تدفین کی تفصیل:

نمازِ جنازہ: آج رات 11:30 بجے ادا کی جائے گی۔
مقام: کربلا قبرستان۔

پسماندگان:

مرحوم، ایڈوکیٹ نور الحسن صاحب اور شمیم الحسن صاحب (مدرس) کے والدِ محترم تھے۔
اللہ پاک مرحوم کی تمام خدمات کو قبول فرمائے، ان کی لغزشوں سے درگزر کرے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین۔

محترم کا دار فانی سے کوچ کر جانا تعلیمی میدان کا بہت بڑا نقصان ہے ۔مرحوم کے کئیں شاگرد ان کے علم سے مستفیض ہوئے ہیں موصوف کی ہمہ جہت شخصیت ہمارے لئے بہترین مثال ہے

اللہ پاک مرحوم کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین یارب العالمین۔
مرحوم نے اپنی پوری زندگی تدریس، تربیت اور علم کی خدمت کے لیے وقف کیے رکھی۔ ان کے بے شمارشاگرد آج مختلف میدانوں میں ان کے علم و اخلاق کے گواہ ہیں۔ ان کی ہمہ جہت شخصیت، سادگی، اخلاص اور تعلیمی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ بنی رہیں گی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading