بھیونڈی بھارتیہ جنتا پارٹی کا بجلی بل جلاو آندولن آنند : دیگھے چوک پر 23 نومبر کو بل جلا کر کریں گے احتجاج

بھیونڈی ( ایس اے ):- کورونا مہا ماری سے معاشی طور پر ٹوٹ چکی ریاست کی عوام کے لئے بجلی بل معاف کرنے کو لے کر کئی ماہ سے احتجاج کی صدا بلند کی جارہی ہے لیکن اس پر اب تک حکومت کا کوئی بھی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے ۔ بجلی بل کے خلاف اب ریاستی سطح پر بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنا محاذ کھولتے ہوئے 23 نومبر بروز پیر کو ریاست بھر میں بجلی بل جلا کر اپنا احتجاج درج کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اسے طرز پر بھیونڈی میں بی جے پی کے مقامی صدر سنتوش سیٹی کی قیادت میں شہر کے آنند دیگھے چوک پر کل دن میں گیارہ بجے بجلی بل جلا کر احتجاج کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے مرکزی دفتر میں بھارتیہ جنتا پارٹی بھیونڈی شہر ضلع صدر سنتوش ایم سیٹی نے آج پریس کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے یہاں موجود میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب کورونا دور کا معاشی بحران زوروں پر تھا تب بجلی کے بلوں میں چھوٹ دینے کا اعلان کرنے کے بعد بھی مہاویکاس اگھاڑی حکومت نے بجلی کے بل میں چھوٹ کے اعلان سے اب پلا جھاڑ کر عام شہریوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا ہے ۔ بی جے پی بھیونڈی شہر ضلع صدر سنتوش شیٹی نے مزید کہا کہ مہا وکاس اگھاڑی کے اس کردار پر بی جے پی کی جانب سے عوامی سطح پر احتجاج کیا جائے گا۔ بی جے پی کے ریاستی صدر چندرکانت پاٹل کے حکم پر یہ احتجاج پورے مہاراشٹر میں کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھیونڈی جو مزدوروں کے شہر کے طور پر جانا جاتا ہے ، ہزاروں تارکین وطن مزدور اپنے گھروں کو بند کرکے اپنے آبائی علاقوں میں چلے گئے ہیں ۔ سنتوش شیٹی نے اس احساس کا اظہار کیا ہے کہ بجلی کے بل پر عائد کردہ رقم کو ایک سائز کے طور پر کم کیا جائے تو بھی شہریوں کو راحت مل سکتی ہے۔ اس موقع پر سیکریٹری روی ساونت، نائب صدر جیا لال گپتا، پریش ٹھکر، خواتین سیل کی صدر ممتا پرمانی، موہن کونڈا، بھارتی مورچہ کے صدر پروین مشرا ، آفس ہیڈ نندن گپتا اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔