ناندیڑمیں مو جودہ حالات اور ہماری ذمہ داریاں کے عنوان پر اجلاس کا انعقاد

ملک کی سا لمیت اوردستوری حقوق کے تحفظ کےلئے جدو جہد کی ضرورت :مولانا ندیم صدیقی

ناندیڑ ۔ ۹ اکتوبر . آج یہاں جمعیة علماءناندیڑ کے زیر اہتمام مدرسہ عربیہ تجوید القرآن گاڑے گاﺅں روڈ ناندیڑ میں ،ملک کے مو جودہ حالات اور ہماری ذمہ داریاں کے عنوان سے ایک اہم اجلاس بصدارت مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب ( صدر جمعیة علماءمہا راشٹر ) منعقد ہوا ۔جس میں جمعیة علماءمراٹھواڑہ کے نائب صدر،قاری شمس الحق صاحب ،سےنر کریمنل لائر ایڈوکےٹ پٹھان تہور خان صاحب ( لےگل سکریٹری جمعیة علماءمہا راشٹر )اور ضلع بھر کے جمعیة علماءکے ذمہ داران و کارکنان بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر صدر اجلاس مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی ( صدر جمعیة علماءمہا راشٹر ) نے بڑے پر سوز اور درد و کرب کے ساتھ اسلام دشمن عناصر کی سازشوں ،اور ان کے ذریعہ مسلمانوں کو دوسرے درجہ کا شہری بنانے کی کو ششوں کو اجاگر کیا ، اور کہا کہ ملک کی سا لمیت اور دستوری حقوق کے تحفظ کے ہمیں جد و جہد کرنا ہو گا،اور اسی کے پیش نظر آنے والے دنوں میں ملک کے تحفظ کے لئے دستوری حقوق استعمال کرتے ہوئے ان سازشوں کو نا کام بنا نے کے طریقہ کار پرمفصل گفتگو کی ،اسی ضمن میں ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج کی اہمیت اور افادیت پرروشنی ڈالی اور لوگوں کی توجہ اس جانب مبذول کرائی۔جمعیة لےگل سےل سکریٹری ایڈوکےٹ پٹھان تہور خان نے ملک میںحکومت و عدلےہ کی جا نب سے دستور مخالف فیصلوں اور انکے نفاذ کی کوششوں کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ قانون اور دستور ہی کے ذریعہ انکو روکنے کی کوشش کی جائے ۔قاری شمس الحق صاحب ( نائب صدر جمعیة علماءمراٹھواڑہ ) نے ابتدائی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اکا برین ملک کے مو جودہ حالات کے پیش نظر دن رات ایک کرکے ملک میں شریعت اسلامیہ کے تحفظ اور مسلمانوں کے حقوق کی بحالی کے لئے جد جہد کر رہے ہیں ،اور ہم ابھی تک خواب غفلت کے شکار ہیں ،حالات کا تقاضہ ہے کہ ہمیں ملت اسلامیہ ہند کے مسائل کا احساس ہو اور ہم اس کو حل کرنے کے لئے کو شاں ہو جائےں ۔ اجلاس کا آغا ز قاری شمس الحق صاحب کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ،قاری محمد سعد صاحب ( صدر جمعیة علماءمنجھلے گاﺅں ) نے نعت پاک پیش کےا ،مولانا سید آصف ندوی صاحب ( صدر جمعیة علماءشہر قدیم ناندیڑ ) نے اجلاس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے اجلاس کی کاروائی چلائی ،اس اجلاس میںضلع ناندیڑ کے تمام تعلقوں سے تقریبا دو سو ذمہ داران و اراکےن نے شرکت کی،ضلع ناندیڑ کے علاوہ دیگر اضلاع سے جمعیة علماءکے ذمہ داران مولانا عبد العظےم صاحب اودگیر و دیگر نے بھی شرکت کی ،ضلعی ذمہ داروں میں سے قاری محمد اسعد صمدی (صدر جمعیة علماءضلع ناندیڑ ) سدی سلےم دیشمکھ صاحب (جنرل سکریٹری جمعیة علماءضلع نا ندیڑ) مفتی اعظم قاسمی ( صدر جمعیة علماءجدید شہر ناندیڑ ) مولانا عثمان فیصل صا حب ( ناظم دار العلوم کر بلا نا ندیڑ)مولانا آصف صاحب ( صدر جمعیة علماءکنوٹ ) مفتی فیروز صاحب (صدر جمعیة علماءشہر کنوٹ )جناب ببو خان صاحب ( صدر جمعیة علماءقندھار ) حافظ سید اکبر صاحب ( صدر جمعیة علماءلوہا ) مفتی احمد صاحب ( صدر جمعیة علماءدیگلور ) مفتی عبد العزیز صاحب ( صدر جمعیة علماءحد گاﺅں ) حافظ محمد احسان صاحب ( صدر جمعیة علماءدھرم آباد ) و دیگر اراکےن و جمعیتی احباب و کارکنان بڑی تعداد میںشریک تھے۔

Leave a comment