نئی دہلی:26مئی ۔ جمعیتہ علماءہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندرمودی کوایک خط لکھ کران کی دوسری بارانتخابی جیت پرمبارکباد پیش کرتے ہوئےامید ظاہرکی ہے کہ وہ اقلیتوں کی تعلیم، صحت اور روزگارپرخصوصی توجہ دیں گے۔مولانا محمود مدنی نے اپنے مکتوب میں ہفتہ کی شام پارلیمنٹ سینٹرل ہال میں وزیراعظم کے ذریعہ اقلیتوں سے متعلق بیان اوراظہارعزم کوبہت ہی بروقت اورخوش آئند بتایا ہےاورکہا ہے کہ ہمیں پوری امید ہے کہ اسے پوری سنجیدگی اورزود رفتاری سے عمل میں لا یاجائےگا۔ مولانا مدنی نے جوخط لکھا ہے اس کا اردومتن حسب ذیل ہے۔
خط کے اقتباس ‘جناب والا کی دوسری بارانتخابی جیت پرجمعتہ علماءہند اوراپنی طرف سے دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ آپ کی بھاری اکثریت سے جیت نے یہ ثابت کردیا ہے کہ عوام آپ کے وکاس ایجنڈے کی بھرپورحمایت کرتے ہیں اوریہ امید کرتے ہیں کہ آپ وطن عزیز کو ترقی، امن اورخوش حالی کےاعلی سےاعلی منزلوں تک لے جائیں گے۔ مجھے قوی امید ہے کہ آپ کی پالیسی ‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس’ جوکہ آپ کی جیت کا سب سے اہم سبب ہے، آپ کے ذریعہ پیش کےگئے اہداف اورخوابوں کوجلد شرمندہ تعبیرکرے گی’۔