امریکہ کو جنگ بندی یا اسرائیل کے ذریعے جنگ میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا: عباس عراقچی

ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ’امریکہ کو جنگ بندی یا اسرائیل کے ذریعے جنگ میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔‘

ایرنی وزیرِ خارجہ نے اب سے کُچھ دیر قبل ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا کہ ’ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کی شرائط واضح اور دوٹوک ہیں، امریکہ کو جنگ بندی یا اسرائیل کے ذریعے جنگ میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ ’دونوں راستے ایک ساتھ اختیار نہیں کیے جا سکتے۔‘عباس عراقچی کا ایکس پر جاری بیان میں مزید کہنا تھا کہ ’دنیا لبنان میں ہونے والی ہلاکتوں کو دیکھ رہی ہے۔ اب فیصلہ امریکا کے ہاتھ میں ہے اور عالمی برادری یہ دیکھ رہی ہے کہ آیا وہ اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرتا ہے یا نہیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading