مہاتما جیوتی با پھلے اور بھارت رتن ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی جینتی ریاست بھر میں منائی جائے گی: سنیل تٹکرے

مہاتما جیوتی با پھلے اور بھارت رتن ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی جینتی ریاست بھر میں منائی جائے گی: سنیل تٹکرے

سماجی انصاف، مساوات اور بھائی چارے کے پیغام کو عام کرنے کے لیے خصوصی پروگرام کا بھی انعقاد ہو گا

ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر سنیل تٹکرے نے اعلان کیا ہے کہ مہاتما جیوتی با پھلے کی 200ویں اور بھارت رتن ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی 135ویں جینتی کے موقع پر ریاست بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ تقریبات پارٹی کی جانب سے منظم انداز میں منعقد کیے جائیں گے تاکہ ان عظیم شخصیات کے افکار اور خدمات کو عوام تک پہنچایا جا سکے۔

اس تعلق سے اطلاع دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 11 اپریل کو مہاتما جیوتی با پھلے کی 200ویں جینتی جبکہ 14 اپریل کو ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی 135ویں جینتی ملک بھر میں منائی جائے گی۔ اس مناسبت سے پارٹی ریاست کے تمام اضلاع میں ان رہنماؤں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی تقاریب کا اہتمام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی سماجی انصاف، مساوات اور بھائی چارے کے اصولوں پر کاربند ہے، جو ان عظیم رہنماؤں کی تعلیمات کا بنیادی حصہ ہیں۔

سنیل تٹکرے نے مزید کہا کہ ہر ضلع میں پارٹی کے ضلع صدور متعلقہ یادگاروں اور مجسموں پر حاضری دے کر خراجِ عقیدت پیش کریں گے، جبکہ 11 اپریل کو پارٹی دفاتر میں مہاتما پھلے کو یاد کیا جائے گا۔ اسی طرح 14 اپریل کو ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی جینتی کے موقع پر ضلع، تعلقہ، شہر اور گاؤں کی سطح پر تقاریب منعقد کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ان مواقع پر نہ صرف رسمی پروگرام ہوں گے بلکہ فکری نشستیں، لیکچرز، مباحثے اور مذاکرے بھی منعقد کیے جائیں گے تاکہ نئی نسل کو ان عظیم شخصیات کے نظریات سے روشناس کرایا جا سکے اور سماجی بیداری کو فروغ دیا جا سکے۔

NCP Urdu News 8 April 26.docx

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading