جلگاوں کارپویشن اسٹینڈینگ کمیٹی ‘ ایم آئی ایم کے ریاض باغبان رکن منتخب

جلگاوں:11اکتوبر( سعیدپٹیل )کارپویشن کے نو منتخب کارپوریٹروں کا پہلا اجلاس آج عمل میں آیا۔جس کی صدارت مئیر سیماتاءبھولے نے کی۔اجلاس میں شہر کے مارکیٹ کی دکانوں کی معیاد ختم ہونے پر پیداشدہ مسئلہ سمیت دیگر ایکیس تجاویزات پر غور خوص کیاگیا۔قبل ازیں کارپوریشن کےلئے اسٹینڈینگ کمیٹی تشکیل دی گئیں۔16 رکنی کمیٹی میں بی جے پی کے بارہ ،شیوسینا کے تین اور ایم آئi ایم کا ایک ممبر اتفا ق رائے سے منتخب کیاگیا۔جبکہ خواتین واطفال ترقی کمیٹی کے لئے نو ممبران منتخب کرلئے گئے ہیں۔ کارپوریشن میں کونسلروں کی تعداد کے تناسب سےبی جے پی ،شیوسینا اور ایم آءایم کو تشکیل میں نشست دی گئیں ہیں۔بی جے پی کی طرف سے بھگت بالانی ،سداشیوراو¿ ڈھیکلے ،ایڈوکیٹ شوچیتا ہاڈا ،اجولہ بینڈالے ،ایڈوکیٹ دلیپ پوکلے ،پروین کولہے ،چیتن سنکت ،سوریش سونونے ،میورکاپسے ، جیتیندر مراٹھے ،سنیل کھڈکے ،پرتیبھاپاٹل شامل ہیں۔شیوسینا کی جانب سے نیتین لڈھا ،وشنو بھنگالے اور نیتین برڈے شامل ہیں۔جبکہ ایم آءایم کے ریاض باغبان بھی نو منتخب کمیٹی میں شامل ہے۔اسی طرح خاتون واطفال کمیٹی کےل? بی جےپی کی جانب سے دیپ مالا کالے ،سریتا نیرکر ،شوبھاباری ،سریکھا تائیڈے ،اوشاپاٹل ،منگلا چودھری ،رخسانہ خان کوشامل کیاگیا ہیں۔شیوسینا کی طرف سے جیوتی شر تائیڈے اور ج?شری سنیل مہاجن انھیں شامل کیاگیاہیں۔بعد ازاں نومنتخب دونوں کمیٹیوں کے ممبران کا سیماتاءبھولے و کمیشنر چندرکانت ڈانگے ان حضرات کے ہاتھوں اعزاز کیاگیا۔

Leave a comment