جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کیا گیا: حزب اللہ

حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے جواب میں شمالی اسرائیل پر راکٹ داغے ہیں۔اسرائیلی دفاعی افواج نے منگل کی شام ٹیلیگرام پر جاری ایک بیان میں کہا تھا کہ ’حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں کارروائیوں میں مصروف ان کی فورسز پر متعدد راکٹ داغے۔‘

اسرائیلی فوج نے مزید کہا کہ ’ان کی جانب سے جوابی کارروائی میں حزب اللہ کے لانچر کو نشانہ بنایا جہاں سے یہ راکٹ فائر کیے گئے تھے۔‘امریکہ میں اسرائیل کے سفیر یحییل لائٹر نے کہا ہے کہ ’حزب اللہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’ہم ان کے خلاف اپنا دفاع کریں گے جو نقصان پہنچانے، قتل کرنے اور امن کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔‘

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading