الہ آباد جنکشن: ’سنگ مرمر مسجد‘ کو ہٹانے کا نوٹس جاری، 27 اپریل تک مہلت

ریلوے نے اتر پردیش کے الہ آباد (پریاگ راج) جنکشن کے سٹی سائیڈ میں واقع ’سنگ مرمر‘ مسجد کو ہٹانے کے لیے نوٹس جاری کر دیا ہے۔ ریلوے کے مطابق یہ مسجد ریلوے کی زمین پر غیر قانونی قبضے کے ذریعے تعمیر کی گئی ہے۔ مسجد کمیٹی کے متولی کو نوٹس کے ذریعے مطلع کیا گیا ہے کہ 15 اپریل سے تعمیراتی کام شروع ہونا ہے۔ سٹی سائیڈ کے سرکولیٹنگ ایریا میں واقع آپ کی یہ مسجد ریلوے کی زمین پر موجود ہے۔ نوٹس میں ریلوے کی جانب سے مسجد کو 27 اپریل تک خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے، تاکہ انتظامیہ کے منصوبے کے مطابق عمارت کو منہدم کر کے نئی تعمیرات کی جا سکیں۔

رپورٹس کے مطابق نارتھ سنٹرل ریلوے کے پریاگ راج ریلوے اسٹیشن پر سٹی سائیڈ میں اسٹیشن کے احاطے میں ایک مسجد بنی ہوئی ہے، جسے ہٹانے کے لیے ریلوے کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ ریلوے کے ذریعے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مسجد ریلوے کی زمین پر غیر قانونی قبضہ کر کے بنائی گئی ہے۔ مسجد کو 27 اپریل تک خالی کرنا ہوگا، اگر ایسا نہیں کیا جاتا ہے تو مسجد کو پہنچنے والے نقصان کی ذمہ داری خود کمیٹی کی ہوگی۔ حالانکہ مسجد کمیٹی کا کہنا ہے کہ یہ مسجد یوپی سنی سنٹرل وقف بورڈ میں درج ہے۔

واضح رہے کہ ریلوے نے مسجد کے متولی کے نام نوٹس جاری کر تعمیراتی کام کے متعلق مطلع کیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 15 اپریل سے تعمیراتی کام شروع ہونا ہے۔ سٹی سائیڈ سرکولیٹنگ ایریا میں آپ کی مسجد ریلوے کی زمین پر موجود ہے۔ مسجد کی عمارت خالی نہ کرنے پر ہونے والے نقصان کی ذمہ داری مسجد کمیٹی کی ہوگی۔

قابل ذکر ہے کہ مذکورہ نوٹس ریلوے کے سینئر سیکشن انجنیئر کی جانب سے 10 اپریل کو ہی جاری کیا گیا ہے۔ نوٹس جاری ہونے کے بعد مسجد کمیٹی میں افراتفری مچی ہوئی ہے۔ حالانکہ مسجد کمیٹی کا کہنا ہے کہ یہ مسجد سنی سنٹرل وقف بورڈ میں درج ہے۔ مسجد کمیٹی سے منسلک لوگ نوٹس کے خلاف الٰہ آباد ہائی کورٹ جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading