آئی آر ایف کے عرشی قریشی مقدمہ میں ایک تہائی گواہ مکمل

0 39

استغاثہ کے گواہ نے دفاع کی جرح کا تاب نہ لاکر عدالت کے رو برو حقیقت بیان کر دی

ممبئی ۔26 ستمبر ( پریس ریلےز )آئی آر ایف کے اہلکار عرشی قریشی جو کہ داعش سے تعلق اور اس کے لئے رےکروٹنگ و دیگر سنگین الزامات مےںگرفتار ہیں کے مقدمہ کی سماعت ممبئی کی خصوصی عدالت میں جا ری ہے،اب تک ایک تہائی گواہوں کی گواہی مکمل ہو چکی ہے آج این آئی اے کی جا نب سے پیش کردہ استغاثہ کے گواہ نے دفاع کی جرح کا تاب نہ لاکر بھری عدالت میں غیر متوقع طور پر حقیقت بیان کر دی جو انصاف قائم کرنے میں اہم رول ادا کر سکتا ہے، اس بات کی اطلاع آج ےہاں اس مقدمہ کو مفت قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظےم جمعیةعلماءمہا راشٹر کے لےگل سکریٹری سینر کرےمنل لائر ایڈوکےٹ پٹھان تہور خان نے دی ہے۔واضح رہے کہ آئی آر ایف کے عرشی قریشی جسے پولےس نے ۶۱۰۲ ءمیں گرفتار کےا تھا اور اس پر انتہائی سنگین قسم کے الزا مات عائدکےا تھا جس کی وجہ سے وہ گذشتہ تقریبا تین سالوں سے قید و بند کی زندگی جھےل رہا ہے،ابتداءسے ہی عرشی قریشی کا مقدمہ جمعیة علماءمہا راشٹردیکھ رہی ہے اور کےرلا میں درج کےس سے اسکی ضمانت بھی کرا چکی ہے البتہ ممبئی میں درج کےس کی سماعت جاری ہے جو گذشتہ کئی مہینوں سے التواءکا شکار تھا ، جمعیة علماءمہا راشٹر کی لےگل ٹیم کی مستعدی اور کاوشوں کے باعث گذشتہ ےکم ستمبر۸۱۰۲ءسے اس مقدمہ کی سماعت برق رفتاری سے شروع ہو چکی ہے اوراب تک ایک تہائی سر کاری گواہوں کی گواہی اور جرح مکمل ہو چکی ہے ،جس سے یہ امید پےدا ہوگئی ہے کہ ےہ مقدمہ ۲ مہےنے کے اندر مکمل ہو جائے گی۔ ایڈوکےٹ پٹھان کے مطابق آج استغاثہ کی جا نب سے پیش کر دہ گواہ نے وکےل دفاع کی تیز و طرار بحث اور جرح کی تاب نہ لاتے ہوئے بھری عدالت میں حقیت حال بیان کردیا جو انصاف قائم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے ،کےس کی سماعت اطمینان بخش اور منصفانہ طریقے پر جا ری ہے جسے دےکھتے ہوئے یہ امید کی جا رہی ہے کہ اس کےس کی کاروائی ۲ ماہ کے اندر مکمل ہو جائے گی ۔اس موقع پر جمعیة علماءمہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی نے کہا یہ کافی نازک اور سنگین معاملہ ہے جو نہ صرف مہا راشٹر بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اس کاروائی کو لےکر بے چینی پائی جا رہی ہے ۔ہمیں اللہ کی ذات پر پورا یقین ہے کہ ہماری لےگل ٹےم کی دن رات محنت اورکوششیں رنگ لائیں گی اور انشاءاللہ بے قصور کو انصاف ضرور ملے گا ۔ عدالت میںاس مقدمہ کی پیروی جمعیة علماءمہا راشٹر کیجا نب سے سےنر کریمنل لائر ایڈوکےٹ تہور خان پٹھان ،ایڈوکےٹ عشرت علی خان ،ایڈوکےٹ فیضان قریشی کر رہے ہےں ۔