اندرا گاندھی اسپتال پر سوا تین کروڑ خرچ کر مزید سہولیات فراہم کرنے کا عندیہ
بھیونڈی ( ایس اے ):- شہر کے اکلوتے اندرا گاندھی گورنمنٹ اسپتال پر سوا تین کروڑ خرچ کر مزید سہولیات فراہم کرنے کی بات کرتے ہوئے سابق ایم ایل اے روپش مہاترے نے اسے اپنی کوششوں سے منظور کرنے کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اس اسپتال کے کام کا کوئی اور کریڈٹ لے رہا ہے جو شہر میں موضوع بحث ہے ۔
واضح ہو کہ کئی سال قبل ریاستی حکومت نے بھیونڈی کارپوریشن کے 100 بستروں پر مشتمل اندرا گاندھی اسپتال کو اپنے تحویل میں لے کر اسے بطور ضلعی اسپتال کا درجہ دیا تھا ۔ اس اسپتال میں بھیونڈی شہر تعلقہ کے علاوہ واڈی تک کے لوگ علاج کے لئے آتے ہیں ۔ لیکن مذکورہ اسپتال حکومتی نظراندازی کا شکار بنا رہا ۔ اندرا گاندھی گورنمنٹ سب ضلع اسپتال میں پھیلی بدعنوانیوں کو دور کرنے کے لئے ، اسپتال میں بہتر سہولیات کی فراہمی کرنے کے ساتھ ، جدید مشینیں خریدنے کے ساتھ ہی اسپتال کی عمارت کی مرمت اور بڈ میں اضافے کے لئے بھیونڈی ایسٹ اسمبلی حلقہ سے شیوسینا کے سابق ایم ایل اے روپیش مہاترے نے مذکورہ اسپتال کو تمام سہولیات فراہم کرانے کے ساتھ اسپتال میں بہتر عکاج کے لئے فنڈ دینے کا مطالبہ اس وقت کے وزیر صحت دیپک ساونت کو بار بار مکتوب دیں کر کرتے آرہے ہیں ۔ اتنا ہی نہیں انھوں نے اس کے بعد وزیر نگراں ایکناتھ شندے سے کئی بار میٹنگ کی جس کے بعد وزیر صحت نے ہسپتال کی مرمت کے لئے 20 جون 2019 کو خط نمبر تھام / پرس 3/3951 تاریخ 29 اگست 2019 کو اسپتال کی مرمت کے لئے چار کروڑ کا فنڈ منظور کیا تھا ۔ PWD ذرائع کے مطابق اس کے بعد دو بار اسپتال کی مرمت کے لئے ٹینڈر بھی نکالا گیا تھا لیکن کسی نے ٹینڈر نہیں لیا جس کے بعد مذکورہ محکمہ نے دوبارہ ٹینڈر نکالا ہے جسے بھرنے کے بعد جلد ہی اسپتال کی مرمت کا کام شروع کردیا جائے گا ۔ ادھر سابق ایم ایل اے روپیش مہاترے کا کہنا ہے کہ شہر کے مفاد میں ان کے ذریعہ جو بھی کام ہوسکتا ہے انھوں کیا ۔ اب عوام خود فیصلہ کریں گی ۔
