بھیونڈی ( ایس اے ):- بھیونڈی کے منڈئی علاقے میں واقع ایک۔گھر میں اکیلے خاتوں پر انجان قاتل سے چاقو سے حملہ کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگیا ۔ قتل کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ نامعلوم قاتل پر قتل کا مقدمہ درج کرنے کے بعد ان کی تلاش پولیس شروع کردی ہے اس واقعے سے علاقے میں سنسنی اور خوف و ہراس پھیل گئی ہے ۔
پولیس کے مطابق بھیونڈی کے منڈئی علاقے کے نئی چال میں ایک 38 سالہ خاتون اپنے دو لڑکوں کے ساتھ رہتی ہے ۔ خاتون کا 24 سالہ لڑکا ممبئی میں اور ایک ہوٹل میں ملازمت کرتا ہے ۔ جبکہ 21 سالہ چھوٹا لڑکا بھی جمعہ کی رات نائٹ ڈیوٹی پر تھا ۔ جس کی وجہ سے وہ خاتون گھر میں تنہا تھی ۔جس کی سنیچر کی صبح اسی کے گھر میں لاش ملی ۔
پولیس نے بتایا کہ نامعلوم قاتل نے خاتون کے گھر میں گھس کر چاقو سے ایک کے بعد ایک آدھا درجن سے زائد وار کر اس کا قتل کیا ہے ۔ خاتون کے بھائی کی شکایت پر پولیس نے سی آر نمبر 418 میں آئی پی سی کی دفعہ 450،302 کے تحت مقدمہ درج کرکے نامعلوم قاتلوں کی تلاش شروع کردی ہے ۔ تاہم ابھی تک پولیس نے قتل کی وجہ یا قاتل کا پتہ نہیں لگا سکی ہے ۔ لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا قتل ڈکیتی کے مقصد سے نہیں بلکہ کسی اور وجہ سے کیا گیا ہے ۔ جس کی تحقیقات میں پولیس مصروف ہے ۔