MPCC Urdu News 19 Dec 20

پرتھوی راج ساٹھے کانگریس کے قومی سکریٹری نامزد

آسام اسمبلی انتخابات کے انچارج کی ذمہ داری سونپی گئی

ممبئی: کانگریس کے صدر سونیا گاندھی نے مہاراشٹرا پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری پرتھو ی ر اج ساٹھے کو آل انڈیا کانگریس کمیٹی کا سکریٹری منتخب کیا ہے۔ ساٹھے کو آسام ریاست کا چارج دیا گیا ہے، جہاں اگلے سال اسمبلی کے انتخابات ہونے والے ہیں۔ آسام انتخابات کی ذمہ داری پرتھوی راج ساٹھے کو سونپے جانے سے اس انتخابات کی اہمیت کی پارٹی کے نزدیک اہمیت کا اندازہ لگایا جارہا ہے کہ جس کے لیے پارٹی نے ایک مراٹھی نوجوان کارکن پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔

پرتھوی راج ساٹھے نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز 1992 میں این ایس یو آئی کے ذریعے کیا تھا۔ پونے کے فرگیوسن کالج میں انہوں نے این ایس یوآئی کے تحت الیکشن میں حصہ لیے اور کامیاب ہوئے۔ بعد میں انہوں نے آل انڈیا یوتھ کانگریس کے سکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ 2007 کے اترپردیش اسمبلی انتخابات میں وہ راہل گاندھی کے کور کمیٹی کے رکن تھے۔یوتھ کانگریس کے قومی رابطہ کار کی حیثیت سے انہوں نے کارکنوں کی تربیت بھی ذمہ داری ادا کی۔ ریاستی کانگریس کے جنرل سکریٹری کی حیثیت سے وہ پارٹی کی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینے اورمختلف پروگراموں کے انعقاد کے ساتھ ہی کوآرڈینیشن بھی میں معاون رہے ہیں۔ انہوں نے 2019 کے لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کانگریس پارٹی کے ذریعہ ان کو دی گئی ہر ذمہ داری کو نبھایا ہے۔ساٹھے اعلی تعلیم یافتہ ہیں اور مختلف قومی اور بین الاقوامی موضوعات پر ان کا مطالعہ کافی وسیع ہے۔ پارٹی کی تنظیمی ذمہ داریوں کو بھی انہوں نے نہایت حسن وخوبی کے ساتھ نبھایا ہے۔ ان کا سماجی تنظیموں واداروں سے رابطہ کافی مضبوط ہے۔پرتھوی راج ساٹھے کی سرگرمیوں اور پارٹی سے ان کی گہری وابستگی کے پیشِ نظر کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے انہیں قومی سکریٹری کے عہدے پر ترقی دے کر آسام کی ذمہ داری ان کے سپرد کی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading