حج 2019 :18اکتوبر سے آن لائن فارم کے ادخال کا آغاز
ناندیڑ۔17 اکتوبر: (حیدر علی):حج2019کیلئے نظام الاوقات کا اعلان ہوگیا ہے ۔اس سال عازمین حج کی سہولت کیلئے حج کمیٹی آف انڈیا نے پورے پروگرام کا اعلان کردیا ہے ۔18اکتوبر سے آن لائین فارم بھرنے کی کاروائی شروع ہوگی جو17نومبر تک جاری رہے گی ۔ خدمت حجاج کمیٹی ناندیڑ اور خادم حجاج ٹرسٹ ناندیڑ کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی حج کیلئے فارم بھرنے کا مفت انتظام کیا جارہا ہے۔ فارم بھرنے کے لئے جو دستاویزات درکار ہیں ان میںفی حاجی دو عدد پاسپورٹ کی زیراکس کاپی)عازمین کی دستخط کے ساتھ) ، چار عدد پاسپورٹ سائیز فوٹو (پاسپورٹ فوٹو سائیز ۵ئ۳ x ۵ئ۳ سینٹی میٹر ہو اور جس کا پس منظر سفید ہو اور سامنے کے رخ کی) ،عازمین جس شخص کو وارث بنانا چاہتے ہیں اس کا پورا نام ، پتہ، فون نمبر اورعازم سے اس کا رشتے کا تذکرہ ضروری ہے ، عازم حج کی تعلیمی قابلیت، عازم حج کا بلڈ گروپ، عازم حج کے بینک پا س بک کی زیراکس کاپی اور اگر کسی درخواست گذار کے رہائشی پتہ پاسپورٹ کے مطابق نہ ہو تو وہ حال مقیم رہائشی پتہ کے لئے آئی ڈی کارڈ ، آدھار کارڈکی زیر عکس وغیرہ کی کاپی شامل ہےں۔خاص بات یہ ہے کہ درخواست گذار کے پاس17نومبر 2018 یا اس سے قبل جاری کردہ اور کم از کم 31جنوری2020 تک کی معیاد والامستند پاسپورٹ ہونا لازمی ہے۔خواہشمند عازمین اپنے فارم بھرنے کے لئے خدمت حجاج کمیٹی کے دفتر قیوم کامپلیکس، دیگلور ناکہ پر صبح 10:30تا دوپہر 02 بجے تک اور شام 8 تا 11بجے تک ر جوع ہوسکتے ہیںاور خادم حجاج ٹرسٹ کے دفتر عیان ٹاور ،دیگلور ناکہ ناندیڑ پرپر صبح 10:30تا دوپہر 01 بجے تک اور شام08:30 تا:30 11بجے تک ر جوع ہوسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ فارم آن لائن بھرنا ہے جو عازمین ذاتی طورآن لائن خدمات حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ http://www.hajcommittee.gov.in/ سے رجوع ہوسکتے ہیں۔مزید تفصیلات کے لئے